مظفرآباد،پیپلزپارٹی اور آصف علی زرداری کا یہ کریڈٹ ہے کہ آج راجا فاروق حیدر خان وزیراعظم ہیں
  14  فروری‬‮  2018     |      کشمیر

مظفرآباد (سٹی رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر ، پی ،ایس ،ایف ، پی ، وائی، اوسمیت ذیلی تنظیموں نے آزاد کشمیر حکومت کے وزیراطلاعات مشتاق احمد منہاس کی طرف سے پیپلزپارٹی کی قیادت کے خلاف ہرزہ سرائی ، لغو زبان ، بے سرو پاء الزمات ، اخلاقیات ، سیاسی روایات ، جمہوری کلچر کے مغائر ، الزام تراشی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیراعظم راجا فاروق حیدر خان سے ان کی بلاتاخیر برطرفی کا مطالبہ کردیا ، گزشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے مرکزی سیکرٹری ریکارڈ شوکت جاوید میر نے کہا کہسابق صدر پاکستان آصف علی زرداری اور ممبر قومی اسمبلی محترمہ فریال تالپور وہ واحد پاکستانی سیاست دان ہیں جنہوں نے میاں محمد نواز شریف کو تیسری بار وزارت عظمیًٰ کے منصب پر پہنچانے میں اپنے کندھے تختہ مشق میثاق جمہوریت پر کاربند رہتے ہوئے بنائے اور یہ تاریخی حقائق ہیں کہ میاں محمد نواز شریف نے عام انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا تھا جس پر انھیں مرد حر مرد بحران آصف علی زرداری نے حصہ لینے کے لئے دوبارہ آمادہ کیا ،اور جب وہ اپنے عروج پر پہنچے تو انھوں نے میثاق جمہوریت کو ٹکڑے ٹکڑے کر کے جمہوریت کے نام پر شخصی آمرانہ طرز حکمرانی اپنایا ، پیپلزپارٹی اور آصف علی زرداری کا یہ کریڈٹ ہے کہ آج راجا فاروق حیدر خان وزیراعظم ہیں جن کی طویل جدو جہد اور سیاسی ریاضت موجود ہے اور مشتاق منہاس واحد وزیر ہیں جن کی’’ نہ ہنگ لگی نہ پھٹکڑی‘‘اس لئے وزیرموصوف نفرتوں کے بیج بو کر پرامن سیاسی فضاء کو مکدر کرتے ہوئے انارکی پھیلانے کی بیانک سازش کے مرتکب ہو رہے ہیں ،وہ خود ایک پاکستان کے نامور الیکٹرانک ،پرنٹ میڈیا سے وابستہ رہ چکے ہیں انھیں شائستگی ، رواداری ، وضع داری کے ساتھ اپنے منصب کو ملحوظ خاطر رکھنا چاہیے لیکن ستم بالا ئے ستم یہ ہے کہ جب بغیر سیاسی ریاضت اور محنت کے مدح سرائی ، خوش آمد ، چاپلوسی سے بڑا منصب کشمیر کونسل کے فنڈز ، وفاقی حکومت کی بیساکھیوں کے باعث پلیٹ میں تر نوالے کی طرح میسر آ جائے تو پھر وہ شتر بے مہار بننا اور اس کا مظاہرہ کرنا چشم فلک دیکھتی ہے ان سیاسی طفیلیوں کے چہرے پوری قوم پر آشکار ہو چکے ہیں اور اب لوگ ان سے ناراض نہیں بلکہ نفرت کا اظہار کر رہے ہیں ، جس کے لئے اب یہ جملے صادق آتے ہیں کہ ’’ کہتی ہے تجھے خلق خدا ،غائبانہ کیا کیا‘‘اسی طرح وہ وزیراعظم راجا فاروق حیدر خان کے بھی محلاتی سازشوں کے ساتھ ساتھ چرب زبانی ، لاف زنی اور رکیک جملوں کے حملے کرتے ہیں اور ان کی سابق سیکرٹری اطلاعات اور چیف سیکرٹری کے درمیان ناانصافی ، ظلم، زیادتی ، حق تلفی ، برادری ازم ، علاقائی تعصب ، اختیارات کا ناجائز استعمال کی داستانیں زبان زد عام و خاص ہیں وہ کیا دم بھریں گے ان کا تو حال یہ ہے کہ’’ہوئے تم دوست جس کے ، تو ہو دشمن کیوں آسما ن اس کا ‘‘شوکت جاویدمیر نے کہا کہ مشتاق منہاس وزیر اطلاعات ہونے کے علاوہ اہل قلم برادری کے سر کردہ رہنماؤں کی صفوں میں شامل رہے ہیں ان کی صحت لفظی ذہنی اختراع پر مبنی سوچ قومی قیادت کے بارے میں الزمات کی بوچھاڑ انداز تخاطب سے سنجیدہ طبقہ اور ان کی صحافی برادری نادم ہو رہی ہے ایسی زبان تو ٹرانسپورٹروں سے وابستہ ایک طبقہ بھی نہیں کرتا، ایک سوال کے جواب میں شوکت جاوید میر نے کہا کہ وزیراطلاعات سردار قمر الزمان سے انتخاب جیت دھاندلی کے ذریعے بہرحال چکے ہیں لیکن نہ وہ ذہنی طور پر بالغ ہیں نہ عمل اور گفتگو سے سے اپنے آپ کو اہل ثابت کر سکے ہیں یہ درست بات ہے کہ پاکستان بھر میں ان کی جائیدادوں کا کوئی شمار نہیں وہ اس وقت بڑے سرمایہ داروں میں شامل ہوتے ہیں یہ الگ بات ہے یہ بغیر محنت کے ملنے والے خزانے ہیں انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری مال و دولت سے حسد کرنے والے حاسد خود اپنے حسد میں جل کر راکھ کا ڈھیر بن جائیں گے اس لئے انھیں مشورہ ہے کہ وہ رشک کیا کریں ، آصف علی زرداری جدی پشتی صاحب جائیداد ہیں اس لئے آسمان کی طرف تھوکنے سے واپس جسم کے حصے کا رخ کرتی ہیں یہ وہ سب باخوبی جانتے ہیں

پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے ہمیشہ رواداری اور اعلیٰ اخلاقی روایات کا مظاہرہ کیا ہے آج پورے آزاد کشمیر میں افراء تفری ، لاقانونیت ، برادری ازم ، لوٹ مار ، حق تلفی کا دور دورہ ہے لینڈ مافیا ، ٹمبر مافیا ، ڈرگ مافیا کی مصنوعی کاروائیاں اپنے عروج پر ہیں قومی وسائل کو شیر مادر کی طرح ہڑپ کیا جارہا ہے ان لوگوں کو پیپلزپارٹی کے جواں سال چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کا شکر گزار ہونا چاہیے کہ جو ملک کی نیک نامی اربوں ڈالر خرچ کر کے نہیں حاصل کر سکی وہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے غیر ملکی دوروں کے موقع پر عالمی ذرائع ابلاغ کے ذریعے حاصل کر لی ، بہادر افواج پاکستان کی عزت افزائی کے علاوہ قومی وقار ، عوامی مفاد کو چار چاند لگا دیئے ، جس کا اطراف وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے اپنے انٹرویو میں کیا ، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرپ کے ناشتہ اور ورلڈ اکنامک فورم پر بلاول بھٹوزرداری کی قومی سوچ ان کی عالمی شہرت اور مدبر سیاست دان پاکستان کے روشن مستقبل اور کم عمر ترین وزیراعظم منتخب ہونے کی مضبوط بنیادیں ہیں قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو ، دختر مشرق محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے قوم اور ملک پر اپنی چار نسلیں قربان کر کے خود داری کی عالمی تاریخ مرتب کی ہے اور بلاول بھٹو زرداری پیپلزپارٹی ان عظیم روایات کی ترجمان اور امین ہے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved