مظفرآباد،برقیات فنی ملازمین کا ریاست گیر احتجاج رنگ لے آیا
  14  فروری‬‮  2018     |      کشمیر

مظفرآباد (سٹی رپورٹر) برقیات فنی ملازمین کا ریاست گیر احتجاج رنگ لے آیا حکومت اور برقیات فنی ملازمین کے درمیاب مذاکرات کامیاب ہو گئے وزیر برقیات راجہ نثار احمد خا ن نے ملازمین کے 21نگاتی چارٹر آف ڈیمانڈ مان لیا ملازمین کو مطالبات پورے کرنے کی یقین دہانی کروا دی ۔ملازمین نے احتجاج 6مارچ 2018تک موخر کر دیا ۔وزیر برقیات خود ملازمین احتجاجی کیمپ پہنچ گئے اعلان کر کے ملازمین سے 6مارچ2018تک چارٹر آف ڈیمانڈ پر اعمل درآمد کے لیئے مہلت مانگ لی قبل ازیں مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ چیئر مین برقیات فنی ملازمین اسدنقوی سیکرٹری جنرل شاہد منظور، مد ثر اعوان، ساجد مغل، خواجہ رضوان اکبر، خواجہ سلیم، خواجہ وقاص نے مسلسل تین روز احتجاجی ملازمین کے قائدین نے وزیر برقیات اور اُن کے ٹیم کے مذاکرات کیے جو گزشتہ رو ز کامیاب ہوئے۔ وزیربرقیات راجہ نثار احمد خان نے برقیا ت فنی ملازمین کو واپڈا کے سکیل کے مطابق گریڈ 1تا16 کی اپ گریڈیشن ،واپڈا مراعات ،رسک الاؤنس برقیاتی حادثہ کی وفات کی صورت میں 10,10لاکھ روپے معاوضہ کی ادائیگی برقیات فاؤنڈیشن کا قیام تمام ورک چارج ملازمین کی مستقلی غیر قانونی برتیوں کی منصوخی ،براہ راست ترقیابیوں کی منسوخی سمیت تمام مطالبات تسلیم کرتے ہوئے انھیں درست اور جائز قرار دیا ،ریاست گیر احتجاج کے سلسلہ میں گزشتہ روز بڑا احتجاجی مظاہرہ مظفرآباد میں منعقد ہوا جس میں ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے

چیئر مین فنی ملامین سید اسد نقوی سیکرٹری جنرل شاہد منظور ،خواجہ رضوان اکبر ،میر نصیر احمد ،راجہ علی افسر ،خواجہ سلیم ،خالدمجید ،طارق قریشی ،راجہ اجمل خان ،راجہ مظہر ،نجم رشید ،ظہیر نقوی ،عدنان گیلانی ،چوہدری منیر احمد ،اشتیاق قریشی،محمد ارشد اعوان ،ممتاز کاظمی ،ظہیر مغل اور دیگر نے خطاب کیا مقررین نے 21نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظور ی کیلئے ہر قربانی دینے کا اعلان کیا اور نوٹفکیشن تک احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ کیا مقررین نے کہا کہ اگر ہمارے جائز مطالبات پورے نہ کیئے گئے تو بجلی بلات جاری نہیں کریں گئے ۔ایمرجنسی ڈوٹیاں نہیں دیں گئے ریکوری نہیں کریں گئے بجلی کی ترسیل ریاست بھر میں بند کر دیں گے اور کام چھوڑ ہڑتال شروع کریں گئے اپنے مطالبات کے حل کے لئے اسلام آبادمیں جا کر احتجاج کریں گئے


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved