بریکنگ نیوز نیشنل سیکورٹی ہیڈ کوارٹرکے باہرفائرنگ۔۔۔3افرادجاں بحق
  14  فروری‬‮  2018     |     دنیا

واشنگٹن (ویب ڈیسک )امریکی ریاست میری لینڈ میں نیشنل سیکیورٹی ایجنسی ہیڈ کوارٹرز کے باہر فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فورٹ میڈ میں نیشنل سیکیورٹی ایجنسی ہیڈ کوارٹرز کے باہر فائرنگ کے الزام میں ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کے بعد این ایس اے ہیڈ کوارٹرز

کے اطراف کے راستے بند کر دیے گئے ہیں اور عوام کو متبادل راستے استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔این ایس اے حکام کا کہنا ہے کہ ہیڈ کوارٹرز کے باہر فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا تاہم اب صورتحال قابو میں ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved