سرحد پر بھارتی فوجیوں نے کیا کام شروع کردیا ؟ سن کر ہر کوئی دنگ رہ گیا
  11  مارچ‬‮  2018     |     دنیا

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)چین کی سرحد پر تعینات بھارتی فوج نے چینی زبان سیکھنا شروع کردی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہندوستان اور چین کی سرحد پر تعینات ہندوستانی فوجی چینی زبان سیکھنے لگے ہیں۔ جس کے نتیجے میں چینی سیکیورٹی ماہرین کو یہ خطرہ لاحق ہوگیا ہے کہ آئندہ کسی بھی جھڑپ کے نتیجے میں ان فوجیو ںکو چین پر کسی نہ کسی طرح سبقت حاصل رہی گی۔ مدھیہ پردیش کی سانچی یونیورسٹی میں تقریبا25جوانوں کو ایک سال کا سرٹیفکیٹ کورس کرایا جارہا ہے۔ ہند کا کہناہے کہ چینی زبان سیکھنے سے سرحدی علاقوں

میں کسی بھی غلط فہمی سے جھڑپ ہونے کے امکانات کم سے کم کرنے میں مدد ملے گی جبکہ چین کے سیکیورٹی ماہرین کا کہناہے کہ ہندوستانی اپنی ہی زبان سیکھ لیں تو رابطے میں کوئی مشکل نہ ہو۔ شنگھائی اکیڈمی آف سوشل سائنسز کے ایک ریسرچ فیلو کا کہناہے کہ سرحدی جھڑپوں یا جنگ میں زبانیں سیکھنا کام نہیں آتی بلکہ وہاں تو ہتھیاروں کی زبان چلتی ہے لیکن اگر امن کی صورتحال ہو تو دوسری زبان سیکھنے سے بہتر رابطے کے امکانات پیدا ہوتے ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
50%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
50%
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved