مشرقی غوطہ میں جاری جنگ شدت اختیار کر گئی
  12  مارچ‬‮  2018     |     دنیا

دمشق (نیوز ڈیسک ) مشرقی غوطہ میں باغیوں سے قبضہ چھڑانے کی جنگ شدت اختیار کرگئی، تازہ فضائی کارروائی کے نتیجے میں مزید 42 شہری ہلاک ہوگئے۔ شامی فورسز کی غوطہ کی جانب تیزی سے پیش قدمی جاری ہے، فوج نے مسربا کے بعد ڈوما کا کنٹرول

بھی سنبھال لیا۔تازہ بمباری کے نتیجے میں 42 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ انسانی حقوق کی تنظیم کی رپورٹ کے مطابق مشرقی غوطہ میں 18 فروری سے شروع ہونے والی شامی فوج کی بمباری کے نتیجے میں اب تک ایک ہزار 99 شہری ہلاک ہوچکے ہیں جس میں 227 بچے اور 145 خواتین شامل ہیں۔21 روز کے دوران بمباری کے نتیجے میں 4 ہزار 378 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق چار لاکھ شہری غوطہ میں محصور ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved