میری بیٹی کو دیا جانیوالا کیمیائی مواد روس میں بنا :ٹریزا مے
  13  مارچ‬‮  2018     |     دنیا

لندن (نیوز ڈیسک )امریکا کی جانب سے بھی برطانیہ میں سابق روسی جاسوس پر ہونیوالے حملوں میں روس کے ملوث ہونے کی تائید کی گئی ہے برطانوی وزیر اعظم ٹریزا مے کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں سابق روسی جاسوس اور ان کی بیٹی کو دیا گیا اعصاب

کو متاثر کرنے والا کیمیائی مواد روس میں بنایا گیا ہے، لندن میں پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے برطانوی وزیر اعظم ٹریزا مے کا کہنا تھا کہ عین ممکن ہے کہ روس میں تیار کردہ کیمیائی مواد سابق روسی جاسوس اور ان کی بیٹی کو دیا گیا ہو۔ٹریزا مے نے کہا تحقیقات کے مطابق برطانوی شہری اور ان کی بیٹی کو زہر دینے کا ذمہ دار روس ہے، برطانوی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ امریکا نے بھی برطانیہ میں سابق روسی جاسوس پر ہونے والے قاتلانہ حملے میں روس کے ملوث ہونے کی تائید کی ہے۔ امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلر سن نے سابق روسی جاسوس پر حملہ انتہائی شرمناک قرار دیا جبکہ نیٹو کے سیکرٹری جنرل سٹیو لنبرگ نے کہا ہے کہ زہر کا استعمال ہولناک ہے اور یہ قابل قبول نہیں


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved