سعودی عرب جانیوالے شہری یہ خبر ضرور پڑھ لیں ، ان بیماریوں کے شکار افراد کو کسی صورت اقامہ جاری نہیں کیاجائیگا
  13  مارچ‬‮  2018     |     دنیا

کویت سٹی(نیوز ڈیسک)خلیجی ریاست کویت نے سرطان ، ذیابیطس ، بلند فشار خون اور دوسرے خطرناک غیر وبائی امراض کا شکار تارکینِ وطن کو اقامتی اجازت نامے جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس نئے قانون کا مقصد تارکین وطن کی

صحت پر اٹھنے والے بھاری اخراجات پر قابو پانا ہے۔کویت کی وزارت صحت نے اس ضمن میں 22 امراض کی ایک فہرست جاری کی ہے ،ان میں سے کسی ایک مرض میں مبتلا کسی تارکِ وطن کو کویت کا مستقل اقا مہ جاری نہیں کیا جائے گا۔محکمہ صحت کی اسسٹنٹ انڈر سیکریٹری ماجد ہ القطانی نے بتایا کہ یہ قانون خلیج تعاون کونسل ( جی سی سی) کے 2001 کے ایک فیصلے کے مطابق جاری کیا گیا ہے اور اس کے تحت اس امر کو بھی یقینی بنانا ہے کہ ملک میں آنے والے تارکینِ وطن بالکل صحت مند ہوں اور وہ کسی مہلک مرض میں مبتلا نہ ہوں


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
100%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved