سال 2017ء شامی بچوں کی اموات کے حوالے سے بد ترین سال تھا، یونیسف
  13  مارچ‬‮  2018     |     دنیا

لاہور (نیوز ڈیسک) یونیسف کی ایک رپورٹ کے مطابق سال 2017ء شامی بچوں کی اموات کے حوالے سے بد ترین سال تھا۔ شام میں ہونے والی جنگ کے نتیجے میں گزشتہ سال 910 بچے جاں بحق ہوئے۔ یہ تعداد 2016ء کی نسبت 50 فیصد زیادہ ہے۔ شام میں بچوں

کو کئی طرح کے مسائل کا سامنا ہے جن میں جنگ کے نتیجے میں ہونے والی معذوری، نفسیاتی بیماریاں، جبری مشقت، زبردستی کی شادی، ناکافی خوراک، صحت اور تعلیم کی نہ ہونے کے برابر سہولیات شامل ہیں۔مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے یونیسیف کے ڈائریکٹر گییرٹ کیپیلیر نے کہا، "بچوں میں خوف ہے جو کبھی ختم نہیں ہوسکتا. "ہر حالت میں بچوں کی حفاظت جو ایک بار عالمی طور پر قبول ہوئی تھی – اب اس پر کوئی بھی جماعت عمل نہیں کر رہی"۔اقوام متحدہ نے اس رپورٹ میں مزید کہا کہ شام کے اندر 13 ملین سے زائد لوگوں کو انسانی امداد کی ضرورت ہے، ان میں نصف تعداد بچوں کی ہے۔ شام میں 6.1 ملین لوگ بے گھر ہیں جن میں سے 2.8 ملین بچے ہیں۔ گزشتہ سال کے اعداد و شمار کے مطابق شام میں ہر روز 6,550 افراد بے گھر ہوتے تھے۔اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال کے دوران 961 شامی بچوں کو جنگجو بنایا گیا۔ اس کے علاوہ ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد 910 ہے جبکہ 244 بچوں کو قیدی بنایا گیا ہے۔آبادی والے علاقوں میں دھماکہ خیز مواد کے استعمال سے گزشتہ سال 361 بچے زخمی ہوئے جن میں سے سے بہت زندگی بھر کے لیے معذور ہو گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق، یہ وہ تعداد ہے جس کی اقوامِ متحدہ تصدیق کر سکی ہے، اصل تعداد ان اعداد و شمار سے زیادہ ہو سکتی ہے۔ایک اندازے کے مطابق شام کے اندر 3.3 ملین دھماکہ خیز مواد کے نشانے پر ہیں۔1٫5 ملین سے زیادہ افراد مستقل طور پر جنگ کے نتیجے میں ہونے والی معذوری کا شکار ہیں، ان میں 86،000 وہ افراد بھی شامل ہیں جو اپنے بازو یا ٹانگیں کھو چکے ہیں۔مناسب طبی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے زخمی بچوں کی حالت مزید خراب ہوتی جا رہی ہے


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved