سعودی عرب فوڈ اتھارٹی نے بھارت سے درآمد کئے جانے والے شہد پر پابندی عائد کر دی
  13  مارچ‬‮  2018     |     دنیا

ریاض(نیوز ڈیسک) سعودی فوڈ اینڈ ڈرگس اتھارٹی نے ہندوستان سے درآمد کئے جانے والے شہد (sarabee) پر پابندی عائد کر دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق فوڈ اتھارٹی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ برانڈ کے شہد میں ہائیڈرو کسی

متھیل فور کی مقدار غیر معمولی طور پر زیادہ ہے جو مضر صحت ثابت ہو سکتا ہے ۔ممنوعہ شہد کے بارے میں فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں مذکورہ صحرائی پھولوں کے شہد کے نام سے فروخت کیا جاتا ہے جو مختلف پیکنگ میں مارکیٹ میں موجود ہے ۔ شہد پر پروڈکشن ڈیٹ 17/8/2017 درج ہے جبکہ اسکا بار کوڈ نمبر 8906094370130 ہے اسکی میعاد02/8/2020 درج کی گئی ہے ۔فروخت کیا جانے والا شہد 500 اور 250 گرام کی مختلف پیکنگ میں دستیاب ہے ۔ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ جن لوگوں کے پاس مذکورہ شہد ہے وہ فوری طور اسے تلف کردیں جبکہ فوڈ اتھارٹی نے مارکیٹو ں کا معائنہ کرنے والے ادارے کو بھی مطلع کر دیا گیا کہ وہ مذکورہ برانڈکے شہد کو مارکیٹ سے ہٹادیں ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved