نعمانپورہ،حافظ طارق تاجران کے دلوں کی دھڑکن ہیں
  13  مارچ‬‮  2018     |      کشمیر

نعمانپورہ (نمائندہ اوصاف ) حافظ طارق تاجران کے دلوں کی دھڑکن ہیں ۔ گزشتہ تین سالوں کے دوران باغ کے تاجرون کی جو خدمت کی ہے وہ صدیوں نہیں بھولائی جا سکتی۔ ان خیالات کا اظہار باغ کے تاجر خواجہ شاہد منظور ، سید امتیاز گیلانی ، خواجہ ثاقب ، عقیل حیدر ، تنظیر تندوری ، سید معین گردیزی ، چوہدری اسلم ظفر ، سید نعیم گردیزی ، محمد شیراز و دیگر نے صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حافظ طارق وہ واحد شخصیت ہیں جو گرتی ہوئی دیوار کو دھکا دینے کے بجائے اسے سہارا دیتے ہیں بلکہ اس کو دوبارہ تعمیر کرنے میں بھی اپنا کردار ادا کر تے ہیں ۔ حافظ طارق نے تین سالوں میں جس طرح باغ کے تاجروں کی خدمت کی ہے اسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ دن رات وہ تاجروں کے ساتھ کھڑے رہے ۔ اسی وجہ سے

باغ کے تاجروں انکی پشت پر کھڑے ہیں دوبارہ صدارتی امیدوار بنانے کے لیے بے تاب ہیں ۔ باغ کے تاجر انہیں تا حیات صدر ریکھنا چاہتے ہیں تا کہ باغ کے تاجروں کے حقوق پر کبھی کو ئی شب خون مارنے کی جرات نہ کر سکے ۔ انہوں نے کہا کہ حافظ طارق کو دوبارہ صدر منتخب کر نے کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے اور انہیں مکمل تعاون کی یقین دہائی کرواتے ہیں ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved