چناری،ممحکمہ جنگلات اوڑی رینج چناری کے فاریسٹ گارڈ شیخ محمد کبیر اپنی پیرانہ سالی مکمل کرتے ہوئے ملازمت سے ریٹائرڈ ہو گئے
  13  مارچ‬‮  2018     |      کشمیر

چناری( نمائندہ خصوصی) محکمہ جنگلات اوڑی رینج چناری کے فاریسٹ گارڈ شیخ محمد کبیر اپنی پیرانہ سالی مکمل کرتے ہوئے ملازمت سے ریٹائرڈ ہو گئے فاریسٹ گارڈ شیخ محمد کبیر کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر اوڑی رینج چناری میں پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد تقریب کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر ہٹیاں بالا محمد ارشد خان تھے جبکہ صدارت رینج آفیسر راجہ راشد ظفر نے کی تقریب میں محکمہ جنگلات اوڑی رینج چناری کے جملہ اہلکاران بلاک آفیسر چکہامہ راجہ مہتاب احمد خان ، بلاک آفیسر چناری ملک طاہر حمید، بلاک آفیسرکھلانہ چوہدری محمد صدیق،بلاک آفیسر کٹھائی آفتاب احمد کیانی،بیٹ گارڈ چکوٹھی راجہ نصیر علی خان ،بیٹ گارڈ ہیڈ کوارٹر چناری چوہدری صابر الدین خان،فاریسٹ گارڈ شیخ عمران اکبر،فاریسٹ گارڈ گہل تراڑاں صابر حسین،بیٹ گارڈ خان مشتاق ، محمد نصیر مغل کے علاوہ علاقہ کی سیاسی وسماجی شخصیات جن میں مسلم لیگ ن کی مرکزی مجلس عاملہ کے ممبر مرزا آصف مغل ، راجہ نثار خان، سابق رینج آفیسرراجہ ظہیر الدین خان، قاضی منظور احمد ، راجہ قاصد خان ، منشی ارشد اعوان ، خورشید شیخ ، سید غلام نبی شاہ ،میڈیا نمائندگان سمیت درجنوں افراد کی شرکت ۔جنگلات قدرت کا حسین تحفہ ہیں شیخ محمد کبیر مبارک باد کے مستحق ہیں کہ انہوں نے اپنی پوری سروس کے دوران اپنے دامن پر داغ نہ لگنے دیا اور کوئی الزام نہیں لگنے دیا محکمہ جنگلات ایسے اقدامات اٹھائے کہ مستحق افراد کو لکڑی کی ضروریات بروقت پوری کرنے کے لیے جنگل میں دستیاب گرے ہوئے درختوں کو کمیٹیاں بنا کر ٹی ڈی کوٹہ کے تحت وہاں سے ہی فراہم کرے تاکہ سبز درختان کی کٹائی اور نقصان جنگل کی روک تھام میں مدد مل سکے ۔مرزا آصف مغل، کھلانہ میں جنگلات کو محفوظ بنانے کے لئے محکمہ جنگلات کے اہلکاران کا کلیدی کردار ہے شیخ محمد کبیر نے اپنی سروس کے دوران کھلانہ کے اندر نہ صرف جنگلات کے تحفظ کو یقینی بنایا بلکہ فرض شناسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنگل کا نقصان نہیں ہونے دیا اور نہ اپنی ملازمت یا محکمہ کے اوپر کوئی الزام لگنے دیا باعزت ریٹائرمنٹ پر انہیں مبارک باد پیش کرتے ہیں آج کی پروقار الوداعی تقریب کے انعقاد پر رینج آفیسر راجہ راشد ظفر کو بھی مبارک باد دیتے ہیں جنھوں نے شیخ محمد کبیر کے ساتھ ساتھ دیگر ملازمین کی حوصلہ افزائی بھی کی ہے قاضی منظور، خورشید شیخ ، سید غلام نبی شاہ کا خطاب۔ شیخ محمد کبیر نے اوڑی رینج چناری میں سب سے اچھی کارکردگی دکھائی انہوں نے محکمہ کے اندر جس طرح سروس کی ہے شاید ہی کسی نے کی ہو محکمہ کے ساتھ بھر پور تعاون کرنا اور ڈسپلن کا خیال رکھنا انہوں نے اپنا فرض سمجھا اور کبھی کسی کو شکائت کا موقع نہ دیا باعزت اور باوقار طریقہ سے بغیر کسی داغ کے اپنی پیرانہ سالی مکمل کرتے ہوئے ریٹائرمنٹ پر انہیں مبارک باد پیش کرتا ہوں اور محکمہ جنگلات اوڑی رینج چناری کے جملہ اہلکاران کا بھی مشکور ہوں جنھوں نے ایک اچھی تقریب کا انعقاد کیا اور جملہ شرکاء تقریب کا بھی مشکور ہوں جنھوں نے آج کی اس تقریب کو رونق بخشی اور اپنے جذبات کا اظہار کیا رینج آفیسر راجہ راشد ظفر ۔جنگلات قدرت کا حسن ہیں عوام کے تعاون سے جنگلات کا تحفظ اور بقاء یقینی بنایا جا سکتا ہے موجودہ دور میں ماحولیاتی آلودگی اور تابکاری جیسے ماحول میں جنگلات انسانی زندگیوں کی بقاء اور سلامتی میں اہم کردار اداء کر رہے ہیں جنگلات کشمیر کا حسن ہیں عوامی شکائت پر محکمہ جنگلات بھر پور ایکشن لیتا ہے عوام عملہ جنگلات کے ساتھ بھر پور تعاون کرتے ہوئے جنگلات کو نقصانات سے بچانے میں اپنا کردار اداء کریں شیخ محمد کبیر نے فرض شناسی اور ایمانداری کو اپنا شعار بنائے رکھا اور کبھی بھی کوئی شکائت نہیں آنے دی جو ان کے لےئے بڑا اعزاز ہے ۔ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر ہٹیاں بالا ارشد خان کا خطاب تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز اوڑی رینج چناری میں فاریسٹ گارڈ شیخ محمد کبیر کی ریٹائرمنٹ موقع پر پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد تقریب کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر ہٹیاں بالا محمد ارشد خان تھے جبکہ صدارت رینج آفیسر راجہ راشد ظفر نے کی سٹیج سیکرٹری کے فرائض بیٹ گارڈ خان مشتاق نے سر انجام دےئے تقریب میں محکمہ جنگلات اوڑی رینج چناری کے جملہ اہلکاران بلاک آفیسر چکہامہ راجہ مہتاب احمد خان ، بلاک آفیسر چناری ملک طاہر حمید، بلاک آفیسرکھلانہ چوہدری محمد صدیق،بلاک آفیسر کٹھائی آفتاب احمد کیانی،بیٹ گارڈ چکوٹھی راجہ نصیر علی خان ،بیٹ گارڈ ہیڈ کوارٹر چناری چوہدری صابر الدین خان،فاریسٹ گارڈ شیخ عمران اکبر،فاریسٹ گارڈ گہل تراڑاں صابر حسین،بیٹ گارڈ خان مشتاق ، محمد نصیر مغل کے علاوہ علاقہ کی سیاسی وسماجی شخصیات جن میں مسلم لیگ ن کی مرکزی مجلس عاملہ کے ممبر مرزا آصف مغل ، راجہ نثار خان، سابق رینج آفیسرراجہ ظہیر الدین خان، قاضی منظور احمد ، راجہ قاصد خان ، منشی ارشد اعوان ، خورشید شیخ ، سید غلام نبی شاہ ،میڈیا نمائندگان سمیت درجنوں افراد کی شرکت کی فاریسٹ گارڈ شیخ محمد کبیر نے اپنی پیرانہ سالی مکمل ہونے پر ریٹائرمنٹ کے موقع پر پر وقار تقریب کے انعقاد پر رینج آفیسر اوڑی رینج چناری راجہ راشد ظفر اور جملہ اہلکاران کا شکریہ اداء کیا اس موقع پر شرکاء تقریب سے مرزا آصف علی مغل ، قاضی منظور ،خورشید شیخ ، سید غلام نبی شاہ نے اپنے اپنے خطاب میں جنگلات کی اہمیت و افادئت پر روشنی ڈالی اور فاریسٹ گارڈ شیخ محمد کبیر کو پیرانہ سالی مکمل کرنے پر ریٹائرڈ منٹ پر مبارک باد پیش کی اور ان کی کارکردگی سرہاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی سروس میں فرض شناسی اور ایمانداری کو اپنائے رکھا اور کبھی بھی اپنی سروس پر داغ نہیں لگنے دیا جس پر وہ مبارک باد کے مستحق ہیں تقریب کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر ہٹیاں بالا ارشد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

جنگلات قدرت کا حسن ہیں عوام کے تعاون سے جنگلات کا تحفظ اور بقاء یقینی بنایا جا سکتا ہے موجودہ دور میں ماحولیاتی آلودگی اور تابکاری جیسے ماحول میں جنگلات انسانی زندگیوں کی بقاء اور سلامتی میں اہم کردار اداء کر رہے ہیں جنگلات کشمیر کا حسن ہیں عوامی شکائت پر محکمہ جنگلات بھر پور ایکشن لیتا ہے عوام عملہ جنگلات کے ساتھ بھر پور تعاون کرتے ہوئے جنگلات کو نقصانات سے بچانے میں اپنا کردار اداء کریں شیخ محمد کبیر نے فرض شناسی اور ایمانداری کو اپنا شعار بنائے رکھا اور کبھی بھی کوئی شکائت نہیں آنے دی جو ان کے لےئے بڑا اعزاز ہے ۔ کہا کہ جنگلات قدرت کا حسین تحفہ ہیں شیخ محمد کبیر مبارک باد کے مستحق ہیں کہ انہوں نے اپنی پوری سروس کے دوران اپنے دامن پر داغ نہ لگنے دیا انہوں نے کہا کہ رینج آفیسر راجہ راشد ظفر کو بھی مبارک باد دیتے ہیں جنھوں نے شیخ محمد کبیر کے ساتھ ساتھ دیگر ملازمین کی حوصلہ افزائی بھی کی ہے تقریب کے اختتام پر رینج آفیسر راجہ راشد ظفر نے شیخ محمد کبیر کو قرآن پاک کا تحفہ دیا ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر ارشد خان نے بھی تحائف دےئے اور آخر میں رینج آفیسر راجہ راشد ظفر نے جملہ شرکاء تقریب کا شکریہ اداء کیا ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved