سرینگر،بھارت اور اسکی کٹھ پتلی مقبوضہ کشمیرمیں قتل عام میں ملوث ہے، متعد د علاقوں میں مکمل ہڑتال جاری
  13  مارچ‬‮  2018     |      کشمیر

سرینگر ۔ (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں حریت رہنماؤں سیدعلی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک نے ضلع اسلام آباد کے علاقے ہاکورہ میں گزشتہ روز بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونیوالے تین نوجوانوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارت اور اسکی کٹھ پتلی انتظامیہ وادی کشمیرمیں جاری کشمیریوں کے قتل عام کی ذمہ دار ہیں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سیدعلی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ بھارت کے پاس مسئلہ کشمیر کو اسکے تاریخی پس منظر میں حل کئے بغیر کوئی چارہ نہیں ہے ۔ میر واعظ عمر فاروق کی سرپرستی میں قائم حریت فورم نے کہاہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل میں مذید تاخیر خطے میں مذید ہلاکتوں اور تباہی کا باعث بنے گی ۔ محمد یاسین ملک نے کہاکہ بھارتی حکمرانوں نے وردی میں ملبوس ہزاروں دہشت گردوں کو کشمیریوں کے قتل عام کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے۔ حریت رہنماؤں مولانا عباس انصاری، آغاسید حسن الموسوی الصفوی ، آسیہ اندرابی ، فریدہ بہن جی ،بلال صدیقی، جموں وکشمیر پیپلز پولیٹیکل پارٹی اور نیشنل فرنٹ نے اپنے الگ الگ بیانات میں عالمی برادری پر زوردیا کہ وہ مقبوضہ علاقے میں نہتے کشمیریوں کے قتل عام کانوٹس لے۔ ادھرفردوس احمد شاہ ، تحریک حریت ،جموں وکشمیر مسلم لیگ اور ینگ مینزلیگ کے وفود شہید عیسی فاضلی کے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی کیلئے سرینگر کے علاقے صورہ گئے۔ دریں اثنا اسلام آباد، سرینگر اوربڈگام میں

آج مسلسل دوسرے دن بھی ہاکورہ میں ہونیوالی شہادتوں پر مکمل ہڑتال کی گئی۔تمام دکانیں، تجارتی مراکز اور سکول بند رہے جبکہ اور سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ معطل رہی ۔سرینگرکے علاقوں سبزی منڈی اور احمد نگر سمیت متعدد علاقوں میں مظاہرین اور فوجیوں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔ ڈگری کالج گاندربل کے طلبا نے کالج کے باہر جمع ہو کر بھارت مخالف مظاہرہ کیا۔ کشمیر کے نائب مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام نے ایک بیان میں واضح کیا ہے کہ بھارتی فورسز مقبوضہ علاقے میں بنیادی انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں کر ر ہی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ1990کے بعدبھارتی فوج باقاعدہ ایک مہم کے تحت کشمیری مسلمانوں کے حقوق کی پامالی کی مرتکب ہو رہی ہے ۔ ضلع پلوامہ کے علاقے اونتی پورہ میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک شہری جاں بحق ہو گیا ہے ۔ عاشق حسین چوپان نامی شہری ضلع کے علاقے Jawbaraمیں اپنے مویشیوں کو چرا رہا تھا جب اس کا پیر بھارتی فوجیوں کی طرف سے نصب کی گئی بارودی سرنگ پر آگیا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved