اسلام گڑھ،بڑجن کا رہائشی تصدق حسین موٹر سائیکل حادثے میں جان کی بازی ہار گیا
  14  مارچ‬‮  2018     |      کشمیر

اسلام گڑھ(نامہ نگار) بڑجن کا رہائشی تصدق حسین موٹر سائیکل حادثے میں جان کی بازی ہار گیا ۔حادثہ سنیاہ کے قریب بہلانی موڑ پر موٹر سائیکل سلپ ہونے سے ہوا ۔موٹر سائیکل پر ماں بیٹا دونوں سوار تھے ۔ماں کو حادثے میں معمولی چوٹ لگی جب کے بیٹا موقع پر دم توڑ گیا ۔جس کی نماز جنازہ شام سات بجے بڑجن میں ادا کی گی۔چودھری تصدق حسین محکمہ بہبود آبادی کے اسلام گڑھ ہسپتال میں ملازم تھا ۔اچانک حادثاتی موت سے پورا علاقہ غم میں ڈوب گیا ۔تفصیلات کے مطابق بڑجن گاؤں کے رہائشی چودھری تصدق حسین جو ماسٹر محمدانور کے حقیقی کزن اور اسلام گڑھ پریس کلب کے

ممبر چودھری اویس منور کے سیکنڈ چچا تھے ۔گزشتہ روز بناہ سے واپسی پر سنیاہ کے قریب بہلانی موڑپر روڈ پر پڑی بجری پر موٹر سائیکل سلپ ہونے کیوجہ سے حادثے کا شکار ہوگئے۔دونوں ماں بیٹا حفاظتی دیوار سے نیچے جا گرے ۔ماں کو معمولی چوٹ آئی جبکہ جوان بیٹا موقع پر دم توڑ گیا۔مرحوم انتہائی ملنسار اور خوش طبع انسان تھے اچانک وفات سے پورا علاقہ غم میں ڈوب گیا ۔نماز جنازہ میں لوگوں کا جم غفیر موجود تھا ۔نماز جنازہ علاقہ بڑجن کے مذہبی راہنماقاری و خطیب اور اما م مسجد حافظ عبدالمجید نے پڑھائی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved