عباسپور،ضیا ء فشاں سیکنڈری سکول عباسپور میں یوم والدین اور سالانہ نتائج کی ایک خوبصورت اورپروقار تقریب منعقد ہوئی
  14  مارچ‬‮  2018     |      کشمیر

عباسپور (نمائندہ خصوصی ) ضیا ء فشاں سیکنڈری سکول عباسپور میں یوم والدین اور سالانہ نتائج کی ایک خوبصورت اورپروقار تقریب منعقد ہوئی تقریب کے مہمان خصوصی شیخ خلیفہ سلطان النہان سی ایم ایچ راولاکوٹ کے کمانڈنگ آفیسر برگیڈیئر ڈاکٹر لیاقت محمود تھے ۔تقریب میں سکول ہذاکے بچوں نے رنگا رنگ پروگرامات ،ٹیبلو ،ڈرامہ ،خاکے ،تقاریر پیش کرکے تقریب کوچارچاند لگادیئے اس موقع پر مہمان خصوصی برگیڈیئر ڈاکٹر لیاقت محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ و ہ قومیں کھبی بھی شکست نہیں کھاسکتی جہنوں نے اپنا اوڑھنا بچھوڑنا تعلیم بنایا ہو انہوں نے طلباء پرزوردیا کہ وہ دورجدید کے تقاضوں کے مطابق سائنسی تعلیم بالخصوص کمپیوٹر کی تعلیم پر زیادہ زوردے کیونکہ موجودہ دورمیں سائنس اورکمپیوٹر کی تعلیم کے ذریعے ہی مقابلہ کیاجاسکتا ہے اب آہستہ آہستہ روایتی تعلیم کارحجان کم ہوتا جارہاہے انہوں نے پرائیویٹ سکولز کے معیار کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ اب سرکاری تعلیمی اداروں کو اپنی طرف سوچنا پڑھے گا کیوں لوگ پرائیویٹ اداروں پرزیادہ اعتمادکرتے ہیں عام عوام میں یہ تاثرپایا جاتا ہے کہ سرکاری اساتذہ کے بچے جب پرائیویٹ اداروں میں تعلیم حاصل کرینگے تو لوگ کس طرح سرکاری اداروں پراعتمادکریں ۔اس موقع پر ضیاء فشاں پبلک سیکنڈری سکول کے پرنسپل سرداربابر خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم اپنے ادارے میں میرٹ پر کوئی سمجھوتا نہیں کرتے ہم کواٹیٹی کے بجائے کوالٹی پر اعتمادکرتے ہیں ہمارے ادارے کے

معیار کا واضح ثبوت یہ ہے کہ امسال ہمارے ادارے کے چار بچے کیڈٹ کالج پلندری میں میرٹ پر داخل ہوئے اس سے بڑاکوئی اعتماداورپیمانہ نہیں ہوسکتا آج ہم نے ان بچوں کو اوران کے والدین کو بالخصوص بلایا ہے ان کو انعامات اورشیلڈ ز سے نوازرہے ہیں ہم نے آج اپنے ادارے میں کسی سیاسی یا کاروباری شخصیت کو بلانے کے بجائے عباسپور کے کامیاب ترین شخصیت برگیڈیئر ڈاکٹرسردارلیاقت محمودکومہمان خصوصی بنایا ہے تاکہ آنے والی نسلوں کو یہ معلوم ہوسکے کے عباسپور کی دھرتی سے کیسے کیسے گوہرنایاب پیداہوئے ہیں تقریب سے پروفیسرسردارمشتاق خان ،سردارطاہر عباسی ،پروفیسر محمود احمد ،پروفیسر منصوراحمد،راجہ شہپال خان ایڈووکیٹ ،چوہدری محمدلطیف بنک آفیسر ،چوہدری کبیر علی ،پرنسپل ادارہ سرداربابر ،اورمہمان خصوصی نے خطاب کیا۔اس موقع پر بچوں میں انعامات ،اورشیلڈز تقسیم کی گئی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved