دوسروں کو مٹانے والے خود مٹ گئے،سردار محمد بشارت
  14  مارچ‬‮  2018     |      کشمیر

چکوٹھی( نمائندہ خصوصی) مسلم کانفرنس حلقہ پانچ کے رہنما سردار محمد بشارت عباسی نے کہا ہے دوسروں کو مٹانے والے خود مٹ گئے آزادکشمیر میں کشمیریوں کی واحد ریاستی جماعت جس کو قائداعظم محمد علی جناح نے کشمیر میں مسلم لیگ ہی قرار دیا تھا قائداعظم کے فرمان اور نظریہ کی نفی کرکے مسلم کانفرنس کو کمزور کرنے آزادکشمیر میں مسلم لیگ ن کا قیام عمل لانے والوں کا حشر سینٹ کے الیکشن میں عوام نے دیکھ لیا اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے آزادکشمیر میں مسلم لیگ ن کے قیام اور کشمیریوں کی نمائندہ جماعت مسلم کانفرنس کو تقسیم کمزور کرنے میں راجہ ظفرالحق کا کردار اہم تھا غرور اور تکبر اللہ کو پسند نہیں مسلم کانفرنس عوامی عدالت میں انشااللہ سرخرو ہوگئی مسلم کانفرنس کشمیریوں کی نمائندہ جماعت ہے چوہدری غلام عباس مجاہداول سردار عبدالقیوم خان کے بعد سردار عتیق احمد خان کشمیری عوام کی امیدوں کی کرن ہیں مسلم کانفرنس کے کارکنان ووٹر سپورٹرکے لیے باعث فخر بات ہے کہ انکو سردار عیتق احمد خان کی صورت میں ایک قائدانہ صلاحیتوں کی مالک اصول پسند دیانتدار جرات مند دلیر صاف گو دین دار کرپشن سے پاک عوام وکارکنان دوست درد دل رکھنے والی ایک نظریاتی قیادت میسر ہے ایسی قیادست کسی دوسری جماعت کو میسر نہیں مسلم کانفرنس محض ایک سیاسی جماعت نہیں بلکہ ایک نظریاتی تحریک کا نام بھی ہے مسلم کانفرنس پر آزمائش کا وقت آج کوئی نئی بات نہیں مسلم کانفرنس پر ہمیشہ آزمائش کے وقت آئے

مگر مسلم کانفرنس اللہ کے فضل سے آزمائش میں استحکامت برقرار رکھتے ہوئے سرخرو ہوئی مسلم کانفرنس کے چاہنے والے مسلم کانفرنس کے اپنے دل میں ہمدردی رکھنے والے مایوس نہ ہو انشااللہ وہ وقت دور نہیں جب ریاستی جماعت مسلم کانفرنس ایک مرتبہ پھر آزمائش کے امتحان میں سرخرو ہو کر ایک بڑی عوامی طاقت کے ساتھ ابھرتے ہوئے ناقابل شکست قوت بن کر سامنے آئے گی مسلم کانفرنس اسمبلی میں ہو یا اسمبلی کے باہر کشمیریوں کی حقیقی ترجمان جماعت کشمیریوں کے حقوق تشخص کی پہرادار نظریہ الحاق پاکستان پاک فوج کی پشت بان جمات مسلم کانفرنس ہی ہے مسلم کانفرنس اور پیپلز پارٹی کو طعنہ دینے والی مسلم لیگ ن کی حکومت آج خود کس پالیسی پر گامزن ہیں عوام آچھی طرح جان چکے ہیں گڈ گورننس اعلانات اور بیانات کی حد تک ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا مسلم لیگ ن کو بھاری مینڈیٹ لے کر ڈوب جائے گا مسلم لیگ کی حکومت عوام و کارکنان کے اعتماد پر پورا نہیں اتر سکی


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved