فوج کشمیر میں کامیاب نہیں ہوسکتی: بھارتی آرمی چیف کا اعتراف
  16  اپریل‬‮  2018     |     دنیا

سرینگر (ویب ڈیسک) بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے اعتراف کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوسکتی، وادی کے حالات بہتر کرنے کا طریقہ صرف امن ہی ہے، مجاہدین بھی اپنا مقصد حاصل نہیں کر سکتے۔مقبوضہ کشمیر میں لائٹ انفینٹری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وادی کے انتہا پسند

نوجوانوں کو جلد احساس ہو جائے گا کہ بندوق کسی مسئلے کا حل نہیں۔ یہ کہنا غلط ہے کہ وادی میں صورت حال قابو سے باہر ہو گئی ہے، یہ صورت حال بھی اتنی خراب نہیں ہوئی۔ ہمیں مل کر امن کے لیے کوئی راستہ تلاش کرنا ہو گا اور ہم اس میں کامیاب ہو جائیں گے ۔ اس کے لیے ہم کو مل کر بیٹھنا، کام کرنا اور محنت کرنا ہو گی۔بھارتی آرمی چیف نے کہا وادی کے زیادہ تر لوگ امن چاہتے ہیں اور ان کا یقین ہے کہ وہ بھارتی ہیں، کشمیریات کا تصور واپس لانے کی ضرورت ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
50%
ٹھیک ہے
17%
کوئی رائے نہیں
8%
پسند ںہیں آئی
25%


 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved