کھڑی شریف، وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے چوہدری رخسار کو وزیر نہ بنا کر کھڑی شریف کی عوام کو مایوس کیا ہے
  16  اپریل‬‮  2018     |      کشمیر

کھڑی شریف (نمائندہ اوصاف ) وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے چوہدری رخسار کو وزیر نہ بنا کر کھڑی شریف کی عوام کو مایوس کیا ہے صرف اور صرف بیرسٹر سلطان محمود چوہدر ی کو خوش کر نے کے لیے ممبراسمبلی چوہدری رخسار کو کابینہ میں شامل نہیں کیا گیا ۔ آئندہ وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کا کھڑی شریف آمدید سیاہ جھنڈیوں سے استقبال کرینگے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن حلقہ 4کھڑی شریف کے راہنما چوہدری محمد سلیم آف بانگ دعوار ہ کھڑی شریف نے صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔ انہو ں نے کہا کہ پورے خطہ سے جب دیگر ممبران اسمبلی کو آزادکشمیر کا بینہ میں شامل کیا جا سکتا ہے

تو پھر چوہدری رخسار احمد منتخب ممبراسمبلی حلقہ 4کھڑی شریف کو کیوں نظر انداز کیا گیا ۔ چوہدری محمد سلیم نے کہا کہ چوہدری رخسار ہی صرف اور صرف بیرسٹر سلطان خاندان کامقابلہ کر سکتا ہے ۔ دوسرا کوئی شخص کھڑی شریف میں PTIکا مقابلہ کر نے کی پوزیشن میں نہیں پھر بھی نہ جا نے وزیراعظم راجہ فاروق حیدرخان نے کھڑی شریف کی عوام کے مطالبے کو مسترد کر تے ہوئے چوہدری رخسار احمد کو آزادکشمیر کابینہ میں شامل نہیں کیا ، چوہدری محمدسلیم نے کہا کہ اگر فوری طور پر چوہدری رخسار کو وزیرنہ بنایا گیا تو وزیراعظم کا سیاہ جھنڈیوں سے استقبال کرینگے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved