رنگلہ،اپنی ماؤں بہنوں کے سروں سے گھڑے اتار کر دلی سکون محسوس کر رہا ہوں
  16  اپریل‬‮  2018     |      کشمیر

رنگلہ (اعجاز نذیر سے اپنی ماؤں بہنوں کے سروں سے گھڑے اتار کر دلی سکون محسوس کر رہا ہوں مناسہ کی عوام کو پانی کی قلت کی وجہ سے تڑپتے ہوئے دیکھتا تھا تو دل میں تکلیف ہوتی تھی پھر اللہ نے کرم کیا اور اللہ نے یہ کام مجھ جیسے انسان سے لیا کہ آج مناسہ کے گھر گھر میں پانی پہنچ گیا ہے یہ کام صرف اللہ کی رضا کے لیے کیا ہے ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کے رہنما توصیف عباسی نے مناسہ کے مقام پر یو م تشکر والے دن ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ باتوں اور تنقید کا وقت گزر گیا ہے ہم صرف اس بات کو لے کر بیٹھ جائیں کہ فلاں نے کام نہیں کیا تو ہم بھی نہیں کریں گے یہ غلط ہے میں اس دھرتی پر پیدا ہوا اس گاؤں نے مجھے بہت پیار دیا میری ابتدائی تربیت اسی گاؤں میں ہوئی اور آج جب ہم اس قابل ہوئے کہ کچھ لوٹا سکیں تو ہم نے اپنے گاؤں کو اس پیار کے بدلے کچھ لوٹا نا ہے میں نے محسوس کیا کہ ہمارے گاؤں میں پانی کی بہت قلت ہے

تو میں نے اپنے ساتھیوں سمیت اس پر کا شروع کیا مناسہ کے نوجوانوں نے میرا بھر پور ساتھ دیا ہم نے پانی کا سورس تلاش کیا اس پر ہم بڈھیار کے عوام کے شکر گزار ہیں کہ انھوں نے فراخدلی سے ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کیا توصیف عباسی نے کہا کہ حاجی عزیز صاحب نے اس سلسلے میں ہمیں پائپ مہیا کیے ان کا بھی شکر گزار ہوں توصیف عباسی نے کہا کہ تقریباً بیس ہزار فٹ یہ لمبی پائپ لائن ہے جو سترہ دن کے مختصر عرصے میں مکمل ہوئی مناسہ کے جوانوں نے دن رات کام کیا اور ہم نے یہ ٹارگٹ حاصل کیا اس سے پہلے توصیف عباسی جب پنڈال پہنچے تو لوگوں نے ان کا شاندار استقبال کیا اس تقریب سے ممتاز عالم دین مولانا سلیم اعجازصاحب اور مختیار عباسی نے بھی خطاب کیا آخر میں مقررین نے توصیف عباسی کا شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے مناسہ کی عوم کا دیرینہ مسئلہ حل کیا


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved