حویلی،خلیل کیانی کو تمغہ بسالت ملنا حویلی کے لیے اعزاز ہے
  16  اپریل‬‮  2018     |      کشمیر

حویلی (ڈسٹرکٹ رپورٹر) خلیل کیانی کو تمغہ بسالت ملنا حویلی کے لیے اعزاز ہے ۔گکھڑ ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے خلیل کیانی کو اعزازی تلوارشیلڈ دی گئی ۔گکھڑ ویلفیئر سوسائٹی کا قیام خالصتاً رفاعی خدمت ہے ۔اور اس کو پروان چڑھانے میں برادری کے بیرون ملک افراد کا بھرپور تعاون رہا ۔اگست میں حویلی کے شہدا اور نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کی خدمات کے اعتراف میں تقریب کا انعقاد کریں گے ۔ان خیالات کا اظہار گکھڑ ویلفیئر سوسائٹی حویلی کے چیئرمین راجہ محمد رفیع کیانی نے اپنے دفتر میں خلیل کیانی کو سوسائٹی کی جانب سے اعزازی تلوار شیلڈ دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔انہوں نے کہا کہ خلیل کیانی کی دفاع وطن کے لیے کارکردگی پر تمغہ بسالت ملنا حویلی کے لیے اعزاز کی بات ہے ۔جس سے برادری کے

سرفخر سے بلند ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حویلی سے تعلق رکھنے والے تمام شہداء اور غازیوں کی یاد میں ماہ اگست میں ایک تقریب کا انعقاد کریں گے جس میں ان کے کارہائے نمایاں پر خراج عقیدت پیش کریں گے ۔راجہ رفیع کیانی نے کہا گکھڑ ویلفیئر سوسائٹی کا قیام خالصتاً رفاہ عامہ کی خدمت ہے نہ کہ کوئی سیاسی مقاصد ہیں تا کہ برادری کو فری ٹینٹ سروس ،قبرستانوں کے لیے تدفین کا سامان ،نادار طلباء کو کتب فراہم کی جا رہی ہیں ۔اور جلد ایمبولینس سروس کا آغاز کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ ویلفیئر سوسائٹی کو پروان چڑھانے میں بیرون ملک ساتھیوں کا بڑا کردار ہے تقریب میں مصروف کیانی ،شیراز کیانی ،حاجی محمد اسلم کیانی ،مصطفی کیانی ،پرویز کیانی ،معاذاللہ خان ،رئیس کیانی کے علاوہ دیگر افراد نے شرکت کی ۔تقریب کے اختتام پر راجہ خلیل کیانی کو بسالت کا اعزاز پانے پر خصوصی طور پر تلوار کی اعزازی شیلڈ پیش کی ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved