حویلی کی مشہور سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری نور حسین آف سیڑھیاں انتقال کر گئے
  16  اپریل‬‮  2018     |      کشمیر

حویلی (ڈسٹرکٹ رپورٹر) حویلی کی مشہور سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری نور حسین آف سیڑھیاں انتقال کر گئے ۔مرحوم باجی الف دین ؒ کے عرس کی تقریب میں جارہے تھے کہ دل کا دورا پڑا اور خالق حقیقی سے جاملے ۔آبائی گاؤں سیڑھیاں میں سپرد خاک ۔ تفصیل کے مطابق حویلی کے انتہائی ملنسار ،سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری نور حسین آف سیڑھیاں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے مرحوم باجی الف دین ؒ کے عرس کی تقریب میں شرکت کے لیے کالا مولا جا رہے تھے کہ

راستے میں سولی کے مقام پر دل کا دورہ پڑا اور خالق حقیقی سے جا ملے ۔مرحوم کو اُن کے آبائی قبرستان چڑیکوٹ سیڑھیاں میں سپرد خاک کر دیا گیانماز جنازہ میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔حویلی کی مذہبی ،سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ وکلاء حضرات، انجمن تاجران حویلی ایوب پریس کلب کے تمام ممبران نے چوہدری نور حسین کی اچانک وفات پر گہرے دُکھ و رنج و غم کو اظہار کیا اور دعا کی ہے کہ اللہ پاک مرحوم کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبروجمیل عطا کرے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved