مقبوضہ کشمیر ، مسلم کانفرنس کے دو دھڑے ایک دوسرے میں مدغم، شبیراحمد ڈار چےئرمین منتخب
  16  اپریل‬‮  2018     |      کشمیر

سرینگر ۔(اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں آج ایک اہم پیش رفت میں مسلم کانفرنس کے دو دھڑوں نے متحد ہو کر ایک پلیٹ فارم سے کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دونوں دھڑوں کے رہنماؤں نے سرینگر میں ایک اہم اجلاس میں متفقہ فیصلہ کیا کہ شبیر احمد ڈار مسلم کانفرنس کے چےئرمین ہونگے۔ اجلاس میں شبیر احمد ڈار، محمد سلطان ماگرے، معراج الدین صالح، نذیر احمد، عبدالحمید اور فاروق احمد ریشی سمیت رہنماؤں نے شرکت کی ۔ رہنماؤں نے کہاکہ مسلم کانفرنس کشمیر کو غیر

ملکی قبضے سے آزاد کرانے کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ تنازعہ کشمیر تقسیم برصغیر کانامکمل ایجنڈا ہے۔ مسلم کانفرنس کے رہنماؤں نے مقبوضہ علاقے کے تمام آزادی پسند وں سے اپیل کی کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد کو فروغ دیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ منظور الحق بٹ آزاد جموں وکشمیر اور پاکستان میں مسلم کانفرنس کی نمائندگی کرتے رہیں گے۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کرنے کے لیے مسلم کانفرنس کاایگزیکٹو اجلاس چےئرمین شبیر احمد ڈار کی صدارت میں19اپریل بروز جمعرات سرینگر میں ہوگا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved