"آب زم زم میں کیا ملادیا ہے، اس کا ذائقہ بدلابدلا کیوں ہے" سعودی عرب کے شاہ محمد بن سلمان نے کس سے سوال کر ڈالا، اہم خبر
  16  مئی‬‮  2018     |     دنیا

مکہ مکرمہ (مانیٹرنگ ڈیسک )خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ آب زم زم کی حفاظت کی جائے،آب زم زم کا ذائقہ بدلا بدلا ہے کیا انتظامیہ کچھ ملاوٹ کر رہی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلیٰ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کو ٹیلیفون کرکے دریافت کیا ’’کیا آپ لوگ آب زمزم میں کوئی اور چیز شامل کررہے ہو ۔اسکا ذائقہ بدلا بدلا لگ رہا ہے،آب زمزم کی ح

فاظت کی جائے‘‘ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے مکہ مکرمہ میں سالانہ ابلاغی ملاقات کے موقع پر اعلان کیاکہ آب زمزم سبیل کے حوالے سے نیا منصوبہ نافذ کیا جائیگا۔ مستقبل میں آب زمزم ہر ایک کی دسترس میں ہوگا۔ علامتی قیمت پر مہیا ہوگا۔ بلیک مارکیٹ اور ملاوٹی زمزم کے خاتمے کیلئے نیا انتظام کیا جائیگا۔ آب زمز م کے کین مختلف سائز اور حجم کے ہونگے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved