حویلی کہوٹہ ،ڈی ایچ کیو حویلی میں ایمبولینس موجود ڈرائیور غائب
  16  مئی‬‮  2018     |      کشمیر

حویلی کہوٹہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈی ایچ کیو حویلی میں ایمبولینس موجود ڈرائیور غائب ۔مریض اور نعشوں کے لیے ایمبولنس سروس دستیاب ہیں ۔ایمرجنسی سنٹر کے قیام کا عوام کو کچھ فائدہ نہ ہو سکا ۔محکمہ صحت کے حکام نوٹس لیں ۔عوامی حلقوں کا مطالبہ ۔تفصٰل کے مطابق ڈی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ میں ایمرجنسی سنٹر برائے نام ثابت ہوا۔مریضوں اور نعشوں کے لیے ایمبولنس سروس تک دستیاب نہیں ۔صرف ایک ڈرائیور ہے جب ایمبولنس کی سہولت طلب کی جائے تو عملہ گاڑیاں خراب قرار دے کر جان چھڑاتا ہے

جبکہ حکام کے سامنے بریفنگ کے دوران سب OKکا دعویٰ کیا جاتا ہے اس طرح موجودہ حکومت کے دور میں ایمرجنسی طبی سنٹر کا کوئی فائدہ نہ ہو سکا ۔عوامی حلقوں نے کہا کہ حویلی میں بہتر انتظامی امور نپٹانے کے لیے پاک آرمی کی خدمات حاصل کی جائیں ۔تو عوام کی مشکلات کم ہو سکتی ہیں ۔عوامی حلقوں نے وزیر صحت سیکرٹری صحت اور دیگر سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved