بنگلہ دیش: سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کی رہائی کے احکامات
  17  مئی‬‮  2018     |     دنیا

ڈھاکہ(نیوز ڈیسک) بنگلہ دیشی اپوزیشن رہنما خالدہ ضیا کی کرپشن کیس میں ضمانت پر رہائی کے احکامات جاری کر دئیے گئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 72 سالہ بنگلہ دیشی اپوزیشن رہنما خالدہ ضیا کے خلاف جاری کرپشن کیس میں ان کی ضمانت پر

رہائی کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ ان کے وکلا نے موقف اختیار کیا تھا کہ ان کی صحت کو خطرہ لاحق ہے جس کی بنیاد پر ڈھاکہ کی عدالت نے یہ فیصلہ سنایا۔ سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا اپنے خلاف الزامات اور مقدمے کو سیاسی قرار دیتی ہیں۔ فی الحال یہ واضح نہیں کہ انہیں جیل سے کب رہا کیا جائے گا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved