بھمبر ،نواز شریف نے پاکستان کے دشمنوں کے حق میں بیان بازی کر کے ملکی اور قومی سلامتی کو داؤ پر لگا دیا ہے
  17  مئی‬‮  2018     |      کشمیر

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) نواز شریف نے پاکستان کے دشمنوں کے حق میں بیان بازی کر کے ملکی اور قومی سلامتی کو داؤ پر لگا دیا ہے نواز شریف ملک کی سیکورٹی کیلئے رسک بن گے نواز شریف کے عزائم واضح ہو چکے ہیں ذاتی مفادات کیلئے ملکی سلامتی سے کھیل رہے ہیں قوم سب سے پہلے پاکستان چاہتی ہے اور کسی کو بھی پاکستان کی سلامتی پر انگلی اٹھانے کی اجازت نہیں دے گی ان خیالات کا اظہا رمعروف تاجر و چونگی نمبر 4 میرپور کے صدر ملک بشارت اعوان نے اپنے ایک بیان میں کیا

انہوں نے کہا کہ نواز شریف اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں ملکی اور قومی سلامتی کو پس پشت ڈالتے ہوئے قومی وقار کے منافی پاکستان کے ازلی دشمن بھارت کیساتھ ہمدردی کا بیان دیا جسے پاکستانی قوم کسی صورت برداشت نہیں کرے گی ان کے اس بیان سے یہ ثابت ہو گیا ہے کہ نواز شریف اور ن لیگ کسی نظریے کا نام نہیں بلکہ بھارت کیساتھ اپنی ذاتی تجارت اور مودی کی دوستی کا نام ہے جو اب نے نقاب ہو چکا ہے پاکستانی قوم ایسے لیڈر کا اب کبھی چناؤ نہیں کرے گی تحریک انصاف اقتدار میں آکر قومی سلامتی کے مخالفوں کا گھیراؤ کرے گی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved