میاں محمد نوازشریف محب وطن مخلص اور ایماندار اور پاکستان کے عظیم رہنما ہیں،میاں محمد نوازشریف محب وطن مخلص اور ایماندار اور پاکستان کے عظیم
  17  مئی‬‮  2018     |      کشمیر

رنگلہ(نمائندہ اوصاف )میاں محمد نوازشریف محب وطن مخلص اور ایماندار اور پاکستان کے عظیم رہنما ہیں ۔کسی کو حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ دینے کا اختیار نہیں ۔نواز شریف کیخلاف ایک منظم سازش کے تحت مہم چلائی جا رہی ہے۔نوازشریف کے بیان کو توڑمروڑ کے ہر کوئی اپنے مطلب نکال رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ افتخار افضل نے اپنے ایک بیان میں کیا۔راجہ افتخار افضل کا مزید کہنا تھا کہ میاں محمد نوازشریف نے ملک میں امن و اماں کا مسلہ حل کیا اربوں ڈالرز کی آفر کو جوتے کی نوک پر رکھا اور ملک کو ایٹمی طاقت بنایا۔کراچی کو پھر سے روشنیوں کا شہر بنایا لیکن آج ان کو غدار جیسے القابات سے نوازا جارہا ہے جو قابل مذمت و افسوس ہے۔جو قوتیں پاکستان کو توڑنے میں شامل رہی ہیں ایک سیاسی جماعت نے اس وقت فوجی اعتماد سے ملک کو تقسیم کرنے میں ملوث رہی ہے۔ آج پھر پی ٹی آئی کو لیکر کچھ لوگ ملک کیخلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔جھوٹے پراپگنڈے ن لیگ اور نوازشریف کو الیکشن سے باہر رکھنے کی ناکام سازش ہے ۔ نوازشریف کی موجودگی میں یہ سازش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی۔نوازشریف کا بیان کسی صورت ملک سے غداری کے ضمرے میں نہیں آتا۔ کوئی بتائے کہ ملک کے آئین کو توڑنے والا ڈکٹیٹر اور غدار

بیماری کا بہانہ بنا کر بیرون ملک رنگ ریلیوں میں مصروف ہے کبھی منصفین پاکستان اور محب وطن لیڈروں کی نظریں اس طرف بھی گئیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ کی جدوجہد سے ملک پاکستان کا قیام عمل میں آیا اور اسی مسلم لیگ نے ملک کو اندھیروں سے نکالا افراتفری کے شکار ملک کو سنبھالااور آج پاکستان پرامن اور مستحکم ریاست بن چکا ہے۔نوازشریف پاکستان کو دنیا کیساتھ باوقار انداز میں کھڑا کرنا دیکھنا چاہتے ہیں ملک کو جو قوتیں پیچھے دھکیل رہی ہیں ان کا احتساب کون کرے گا۔شریف فیملی کا احتساب نہیں انتقام لیا جارہا ہے۔پانامہ کی کہانی کے باقی کرداروں کا احتساب کیوں نہیں ہورہا ۔پاکستان میں کئی اور لوگوں کا نام بھی پانامہ میں تھا لیکن صرف نوازشریف ہی کا احتساب اور نوازشریف کیخلاف منصفین کی پھرتیں کافی سوالات پیدا کررہی ہیں۔پورا سال پانامہ پانامہ کاقصہ رہا اور جب نوازشریف کو اقتدار سے علیحدہ کیا تو اقامہ کی بنیاد پر۔افتخار افضل کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عجیب منصف ہیں کہ سزا پہلے اور تحقیقات بعد میں کرتے ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
100%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved