اسلام گڑھ،محکمہ برقیات کا استقبال رمضان ، پہلی ہی تراویح سے بجلی کی بندش شروع
  17  مئی‬‮  2018     |      کشمیر

اسلام گڑھ(نامہ نگار)محکمہ برقیات کا استقبال رمضان ، پہلی ہی تراویح سے بجلی کی بندش شروع، دن بھر میں بھی بجلی کی بندش کا سلسلہ جاری رہا، اسلا م گڑھ کی اکثر مساجد میں 9سے 10بجے تک نماز تراویح پڑھائی گئی، بجلی بھی اسی دوران بند رہی، ملحقہ علاقوں رڑاہ، مواہ، کنیلی، پیر گلی کراس، بنگڑیلہ کاکڑہ پوٹھہ میں بجلی آنے جانے کا سلسلہ جاری رہا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ برقیات نے صارفین کے لیے رمضان پیکج کا اعلان کردیا۔ اس رمضان پیکج کی شروعات ابتدائی تراویح سے ہی کر دی گئی۔

پہلی ترویح کے دوران ایک گھنٹہ بجلی بند کرکے محکمہ برقیات کی طرف سے ماہ رمضان میں روزہ داروں کے ساتھ اپنائے جانے والے سلوک کا الٹی میٹم دے دیا گیا۔ دریں اثنا دن کے وقت بھی مختلف اوقات میں بجلی کی بندش کا سلسلہ جاری رہا۔ محکمہ برقیات نے دیگر دنوں کی طرح ماہ رمضان میں بھی عوام کے صبر کا امتحان لینا کا تہیہ کررکھ ہے۔ اگر بجلی کی بندش کا یہی سلسلہ برقرار رہا تو سخت گرمی میں روزہ کی حالت میں لوگوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرناپڑ سکتا ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved