سابق نااہل وزیر اعظم کا بیانیہ مجھے کیوں نکالاسے شروع ہوا،ظفر اقبال غازی
  17  مئی‬‮  2018     |      کشمیر

ڈونگی(نمائندہ اوصاف) مسلم کانفرنس ممبر مرکزی مجلس عاملہ ظفر اقبال غازی نے کہا کہ سابق نااہل وزیر اعظم کا بیانیہ مجھے کیوں نکالاسے شروع ہوا اور خلائی مخلوق پھر ملکی سا لمیت پر بھاولے پن کا مظاہرہ کر دیا آج دنیا کی نظریں پاکستانی افواج اور ایٹمی پلانٹ پر لگی ہوئی ہیں ایسے حالات میں بد حواسی کے بیان دینا قومی غداری ہے

جس کی سزا موت ہے جس خلائی مخلوق کی بات میاں صاحب کرتے ہیں یہ بات دو سال پہلے کشمیر میں ہونے والے انتخابا ت میں ہر لیگی ممبر کو 5,5 ووٹ خلائی مخلوق نے دےئے ریاست کے بیس کیمپ میں شب خون مارا گیا جو تاریخ کا سیاہ باب بن چکا ہے کرپشن ، اقرباء پروری موجودہ حکومتوں کا مشن ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ میاں نواز کا حالیہ ممبئی حملہ کے حوالہ سے کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی ہے ایک طرف بھارتی فوج نہتے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے تین بار وزیر اعظم رہنے والے میاں نوازشریف بھارت اور عالمی طاقتوں کو خوش کرنے کے لیے اور اپنی سزا سے بچنے کے لیے ملک کو کمزور کر رہے ہیں آج ملک اندرونی اور بیرونی خطرات میں گھیرا ہوا ہے اور پوری قوم کی نظریں افواج پاکستان پر ہیں میاں نواز شریف مجیب الرحمن اور الطاف حسین کو بھی مات کر گئے جو فوج ملک کی نظریاتی سرحدوں کی محافظ ہے اور آج دنیا کی نمبر ون فوج کہلوا رہی ہے اس کو ٹرمپ یا مودی کا پٹھو بن کر میاں نواز شریف ایسے بیانیہ پر عمل پیرا ہوئے جس پر پوری قوم مزمت کرتی ہے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved