پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کے علاوہ پاکستان میں کوئی نڈر لیڈر نہیں ہے،ملک محمود
  17  مئی‬‮  2018     |      کشمیر

ڈونگی(نمائندہ اوصاف)مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما ملک محمود آف کھوڑ نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کے علاوہ پاکستان میں کوئی نڈر لیڈر نہیں ہے ان کے خلاف ہونے والی سازشوں کا ڈٹ کا مقابلہ کریں گے کشمیری قوم میاں نواز شریف کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا

انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) شیروں کی جماعت ہے اس کو ختم کرنے کی خواہش رکھنے والے حمق لوگ ہیں میاں نواز شریف نے ملک کو ایٹمی طاقت بنایا سی پیک جیسا گیم چینجر ملک میں لایا بجلی بحران کو ختم کر دیا ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا جس کی سزا میاں نواز شریف کو مل رہی ہیں مخالفین کو ملک کی ترقی برداشت نہیں ہو رہی انشاء اللہ میاں نواز شریف کے خلاف تمام سازشیں دم توڑ دیں گی اور وہ سرخرو ہونگے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
100%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved