چند شرپسند غیر ملکی عناصر کھڑی شریف اوربالخصوص جاتلاں کاامن تباہ کرنے پرتلے ہوئے ہیں،چوہدری فیض حمید
  13  جون‬‮  2018     |      کشمیر

میرپور(نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف برطانیہ کی آرگنائز نگ کمیٹی کے سینئر رکن چوہدری فیض حمید فیضی نے کہاہے کہ چند شرپسند غیر ملکی عناصر کھڑی شریف اوربالخصوص جاتلاں کاامن تباہ کرنے پرتلے ہوئے ہیں ، جن کے حوالے سے حکومت انتظامیہ کوآگاہ کردیا ہوا ہے ، جعلی باشندہ ریاست کی بنیاد پرسرکاری زمینوں پرقبضے کرنے والوں نے مقامی افراد کے راستے بندکر دیتے ہیں ان حالات میں کسی وقت بھی بڑا تصادم ہوسکتاہے ہم نے قانونی جنگ لڑنے کیلئے صبر کررکھاہے مگروہ لوگ اشتعال انگیزی کی حد تک بڑھتے جارہے ہیں آزادکشمیر حکومت ہوش کے ناخن لے اورنیشنل ایکشن پلان پر عمل کرواتے ہوئے جاتلاں سے غیرملکی افغانیوں کوفوری واپس بھجوائے، بصورت دیگر عوام کے صبر کاپیمانہ چھلک جائے گا، ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے ٹیلی فونک گفتگو میں کیا چوہدری فیض حمید فیضی نے کہاکہ ضلع میرپور کے لوگ پرُ امن اور مہمان نواز ہیں

جنہوں نے جاتلاں میں نہراپر جہلم کے کنارے افغان مہاجرین کی بستیوں کوہرممکن امداد فراہم کی آج وہ لوگ وہاں پختہ مکان بناکرمقامی لوگوں کے راستے بندکررہے ہیں جس سے عوام کے اندر ایک شدید اضطراب بے چینی پائی جاتی ہے ہم نے متعدد مرتبہ کمشنر میرپور، ڈپٹی کمشنر میرپور کوصورت حال سے آگاہ کیا ہے اور پولیس کوبھی رپورٹ دے چکے ہیں مگرانتظامیہ کسی بھی تصادم کاانتظار کررہی ہے انہوں نے کہاکہ جاتلاں نہراپر جہلم کے رقبہ پر قابض افغان مہاجرین کو بے دخل کرے اور مقامی افراد کے راستے واگزار کرائے انہوں نے کہا عید کے بعد ہم جلد لائحہ عمل مرتب کریں گے جس سے پیدا ہونے والے حالات کی ذمہ دار حکومت آزادکشمیر ہو گئی


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved