بھارت مقبوضہ کشمیر میں دہشتگردی کر رہا ہے،طارق محمود قریشی
  13  جون‬‮  2018     |      کشمیر

ہٹیاں بالا(بیورورپورٹ)معروف بزنس مین طارق محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں دہشتگردی کر رہا ہے ہندوستان کی پالیسی ہے کہ کشمیریوں کی پرامن جدوجہد کے خلاف پراپیگنڈہ کیا جائے اس لیے آج ہمیں عالمی برادری کو بتانا ہے کہ اقوام متحدہ کی کشمیر قرار دادوں کی روشنی میں آج کشمیری اپنے پیدائشی حق خود ارادیت کے حصول کے لیے اپنی پرامن جدوجہدکو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ مسئلہ کشمیر کے پرامن حل اور مقبوضہ کشمیر کے بھارتی چنگل سے آزادی کے لیے آزادکشمیر اور پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں متفق و متحد ہیں اور آج وہ یک زبان ہو کر اقوام عالم کی توجہ اس دیرینہ مسئلہ کے حل کی

جانب مبذول کروارہی ہیں۔ کشمیر ی اور پاکستانی ایک ہیں لہذا پاکستان اور کشمیر کو دنیا کی کوئی بھی طاقت جدا نہیں کر سکتی۔ انہوں نے سیاسی اور معاشی طور پر مضبوط و مستحکم پاکستان کو مقبوضہ کشمیرکی آزادی اور مسئلہ کشمیر کے حل کا ضامن قرار دیا اور کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج ہر قسم کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved