لڑکی کے ساتھ بیٹھنے کی خواہش، سکول کے 2 بچوں نے بس میں ایسا خوفناک کام کردیا کہ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے
  11  جولائی  2018     |     دنیا

نئی دلی(مانیٹرنگ ڈیسک) اسے بالی وڈ کی گھٹیا فلموں کا اثر ہی کہا جا سکتا ہے کہ سکول کے بچے بھی ایسی حرکتیں کرنے لگے ہیں کہ جن کی توقع صرف عادی مجرموں اور آوارہ مزاج غنڈوں سے ہی کی جا سکتی ہے۔ کلکتہ شہر میں پیش آنے والاافسوسناک واقعہ ایک ایسی ہی مثال ہے، جہاں لڑکی کے ساتھ بیٹھنے کی خواہش پر دو لڑکوں کے درمیاں ایسا جھگڑا ہوا کہ ان میں سے ایک شدید زخمی ہو کر ہسپتال جا پہنچا۔ٹائمز آف انڈیا کے مطابق دونوں لڑکے ایک ہی سکول کے طالب علم ہیں اور جس لڑکی کی وجہ سے جھگڑا ہوا وہ بھی اسی سکول کی طالبہ ہے۔ جب چھٹی کے وقت سکول کی بس طلباءو طالبات کو لے کر نکلنے والی تھی تو بارہویں جماعت کے ایک طالب علم کے ساتھ والی خالی سیٹ پر گیارہویں جماعت کا ایک لڑکا آ کر بیٹھ گیا۔ سینئر طالب علم نے جونئیر سے کہا کہ وہ وہاں سے اٹھ جائے کیونکہ وہ اپنے ساتھ دسویں جماعت کی ایک طالبہ کو بٹھانا چاہتا تھا، جو کہ اس کی دوست بتائی گئی ہے۔ جونئیر طالب علم نے سیٹ خالی کرنے سے انکار کیا جس پر دونوں کے درمیاں ہاتھا پائی ہو گئی۔ابتدائی طور پر تو دیگر طلباءکی مداخلت سے معاملہ ٹھنڈا ہو گیا لیکن کچھ دیر بعد سینئیر طالب علم بس سے اترا اور سڑک کنارے واقع سٹال سے چھری اٹھا کر بس میں واپس آیا اور دوسرے

طالب علم پر حملہ کر دیا۔ اس نے چھری کے پے درپے وار دوسرے طالب علم کے گلے اور کندھے پر کئے جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔بس کے ڈرائیور اور کنڈکٹر نے فوری مداخلت کر کے حملہ آور طالب علم کو قابو کیا ورنہ کچھ بعید نا تھا کہ وہ دوسرے طالب علم کو قتل ہی کر ڈالتا۔ زخمی طالب علم ہسپتال میں زیر علاج ہے جبکہ حملہ آور طالب علم کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
33%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
33%
پسند ںہیں آئی
33%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved