میاں نواز شریف اور مریم نواز کی وطن واپسی کے فیصلہ نے مخالفین کے غبار سے ہوا نکال دی،راجہ انصر عظیم
  11  جولائی  2018     |      کشمیر

بھمبر (بیورورپورٹ)مسلم لیگ ن آسٹر یا کے صدر ضلع بھمبر کے معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ انصر عظیم آف بڑھنگ نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف اور مریم نواز کی وطن واپسی کے فیصلہ نے مخالفین کے غبار سے ہوا نکال دی پی ٹی آئی کو اپنی شکست واضع طور پر دکھائی دینے لگی قائدین کی وطن واپسی کا فیصلہ دلیرانہ اقدام ہے انہوں نے کہا کہ احتساب صرف میاں نواز شریف کا ہورہا ہے اور صرف ن لیگ کو کیوں ٹارگٹ کیا جارہا ہے الیکشن کے مرحلہ پر لیگی امیدواروں کے

خلاف کاروائیاں گرفتاریاں الیکشن کے عمل کو مشکوک بنا رہی ہیں اور براہ راست پی ٹی آئی کو فائدہ پہنچایا جارہا ہے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری آفتا ب احمد کو ہل نے کہا کہ ضلع بھمبر میں ریکارڈ میگا پراجیکٹس سنیئر وزیر حکومت چوہدری طارق فاروق کا عظیم کارنامہ ہے سیوریج نکاسی آب ، کھمب سے نکاسی آب کا نالہ تعمیر کرنے کا منصوبہ ،واٹر سپلائی منصوبہ چوہدری طارق فاروق کو دیگر لیڈروں سے ممتاز کرتا ہے عوامی بھلائی کے یہ منصوبے لائق تحسین ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved