بھمبر میں ضلع کونسل بڑے ترقیاتی منصوبہ جات لائے گی،راجہ غلام ربانی
  11  جولائی  2018     |      کشمیر

بھمبر (بیورورپورٹ)مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما و ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل راجہ غلام ربانی نے کہا ہے کہ بھمبر میں ضلع کونسل بڑے ترقیاتی منصوبہ جات لائے گی جنڈی چونترہ کی پُر فضا اور ٹھنڈے مقام پر پارک اور چیئرلفٹ لگائی جا ے گی چیئر لفٹ کے لیے پرائیوٹ لوگوں کو موقع دیا جائے گا کہ کوئی کاروباری شخص یا فرم چیئر لفٹ لگائے اس کی منظور ی ضلع کونسل دے گی اور پورا تحفظ دیا جائے گا گزشتہ اپنے دفتر میں کشمیر پریس کلب کے سنیئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ غلام ربانی نے کہا

کہ پنجاب کشمیر کی سرحد چڑاوالہ کے مقام پر بڑا آرائیشی گیٹ جلد تعمیر کیا جائے گا سنیئر وزیر چوہدری طارق فاروق کی ہدایت پر ضلع بھمبر کی تعمیر وترقی کے لیے اور باب کشمیر کے گیٹ تعمیر کے لیے تیاری مکمل ہے انہوں نے کہا کہ ضلع کونسل بھمبر میرٹ کی بنیاد پر تینوں حلقوں میں مساوی طور پر تقسیم کررہی ہے عوام کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور کوشش کی جارہی ہے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان کی زیر قیادت مسلم لیگ ن کی حکومت ضلع کی تعمیر وترقی پر بھرپور توجہ دے رہی ہے


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved