کوٹلی،رولی گلی بازار میں تھوک سبزی فروش عوام اور ٹریفک کیلیے وبال جان بن گیا
  11  جولائی  2018     |      کشمیر

کوٹلی(وقا ئع نگار )رولی گلی بازار میں تھوک سبزی فروش عوام اور ٹریفک کیلیے وبال جان بن گیا ۔ تفصیلات کے مطابق کوٹلی شہر کانہایت مصروف علاقہ رولی گلی بازار ایک تنگ سڑک پر مشتمل ہے جہاں تجاوزات بالخصوص سبزی کے ایک تھوک فروش کے تجاوز نے شہریوں اور ٹریفک کیلیے بدترین مشکلات پیدا کر رکھی ہیں۔ رولی گلی بازار کا ایک سرا شہید چوک اور دوسرا گورنمنٹ علامہ اقبال پوسٹ گریجوایٹ کالج کے مین گیٹ پر ختم ہوتا ہے۔جہاں سے رولی دھمول روڈ شروع ہوتی ہے ۔ چنانچہ ان ملحقہ سڑکوں اور رولی گلی بازار میں بے پناہ رش ہوتا ہے اس بازارمیں کالج کے مین گیٹ سے کم و بیش پچاس میٹر کے فاصلے پر ایک سبزی فروش کی دکان ہے جو بہت چھوٹی ہے جب کہ اس کا کاروبار وسیع ہے چنانچہ روزانہ صبح ایک ٹرک پر سبزی لائی جاتی ہے جو دکان کے آگے کھڑا کر دیا جاتا ہے

سبزی فروش سے منسلک پرچون فروش سوزوکی گاڑیوں اور رکشوں پر مال لاد کر لے جاتے ہیں۔ یہ گاڑیاں بھی بازار میں کھڑی کی جاتی ہیں اور مال کی تقسیم تک کئی گھنٹے مسلسل کھڑی رہتی ہیں جس سے سڑک بلاک ہو کر رہ جاتی ہے اور رولی دھمول کی جانب سے شہید چوک کی جانب آنے والے ٹریفک کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ شہریوں نے اپیل کی ہے کہ اس صورتحال کا نوٹس لیا جائے اور یا تو دکان کہیں اور منتقل کروائی جائے یا سڑک کو ناجائز تسلط سے نجات دلائی جائے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved