حلقہ ایک کو ٹلی اور سٹی کو ٹلی کی تنظیم میرٹ اور انصاف کے تقاضوں کے عین مطابق بنائی گئی ہے،معشوق بٹ
  11  جولائی  2018     |      کشمیر

کوٹلی(وقا ئع نگار)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی راہنماؤں معشوق بٹ،چوہدری مختار،عمران شفیق،شوکت مغل ،چوہدری فیض عالم نے مشترکہ بیان میں کہا کہ حلقہ ایک کو ٹلی اور سٹی کو ٹلی کی تنظیم میرٹ اور انصاف کے تقاضوں کے عین مطابق بنائی گئی ہے ۔راہنماؤں نے کہا کہ اس کو جماعتی تنظیم کہتے ہیں ۔سفارشی کلچر ،پرچی سسٹم اور برادری ازم سے پاک جماعتی تنظیم ہی مضبوط سیاسی نظریے کی وارث تنظیم ہوتی ہے ۔اس کا کریڈٹ چئیرمین بلاول بھٹو ،محترمہ فریال تالپور،صدر پی پی پی آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر ،سیکر ٹری جنرل فیصل راٹھور اور امیدوار اسمبلی حلقہ ایک کو ٹلی محمد الیاس چوہدری ایڈووکیٹ کو جاتا ہے،جنہوں نے ذاتی محنت اور کاوش سے پیپلز پارٹی کو باکردار اور پختہ سیاسی نظریے کے حامل لوگ آگے لائے۔یہی چراغ جلیں گے تو روشنی ہو گی کے

مصداق راہنماؤں نے کہا کہ اگر ایسی تنظیمیں پورے آزاد کشمیر میں بنائی جائیں تو کوئی بڑی بات نہ ہو کہ جماعت پورے آزاد کشمیر کے اندر ایک بڑی سیاسی قوت کے طور پر سامنے آ ئے ۔حلقہ ایک کو ٹلی اور سٹی کو ٹلی کے نو منتخب عہد داران کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور اس امید کا اظہار کرتے ہیں کہ وہ ماضی کی طرح محنت اور لگن سے جماعت کو مضبوط بنانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved