حویلی کہوٹہ،شیخ محمود ایڈووکیٹ سابق ممبر اسمبلی آزاد کشمیر کی اہلیہ محترمہ آج رضائے الہٰی سے وفات پا گئیں ہیں
  11  جولائی  2018     |      کشمیر

حویلی کہوٹہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) شیخ محمود ایڈووکیٹ سابق ممبر اسمبلی آزاد کشمیر کی اہلیہ محترمہ آج رضائے الہٰی سے وفات پا گئیں ہیں ۔اُن کی نماز جنازہ حافظ قائم دین پائلٹ ہائی سکول کہوٹہ کے گراؤنڈ میں ادا کی گئی جس میں ہر مکتبہ فکر سیاسی سماجی وکلاء ،صحافیوں کے علاوہ ضلع باغ ،مظفرآباد،راولاکوٹ ،عباسپور اور دیگر اضلاع سے ہزاروں افرادنے نماز جنازہ میں شرکت کی ۔مرحومہ کے نماز جنازہ میں حلقہ منسٹریٹر چوہدری محمد عزیز وزیر تعمیرات عامہ و مواصلات نے بھی شرکت کی ۔مرحومہ کا

نماز جنازہ ضلع حویلی کے قاضی عبدالرحمان نے پڑھائی ۔نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد مرحومہ کو اُن کے آبائی گاؤں سولی میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔مرحومہ کے نماز جنازہ سے پہلے ایک تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا جس میں شیخ محمد عارف ،مولانا محمد عالم رضوی ،سید ماجد گیلانی ،حافظ مشتاق الرسول ،چوہدری محمد عزیز وزیر تعمیرات عامہ کے علاوہ درجنوں افراد نے تعریتی ریفرنس سے خطاب کیا۔آخر میں شیخ محمود احمد ایڈووکیٹ نے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved