زلزلے سے قبل بے قرار ہونے والی بلیوں کی ویڈیو وائرل،دیکھ کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے
  12  جولائی  2018     |     دنیا

اوسکا(مانیٹرنگ ڈیسک) ماہرینِ حیوانات کہتے ہیں کہ زلزلے کی آمد سے کئی جانور پہلے ہی خبردار ہوجاتے ہیں ان میں پرندے، چوپائے اور بندر وغیرہ بھی شامل ہیں۔اس ضمن میں ایک نئی ویڈیو انٹرنیٹ پر مقبول ہورہی ہے جس میں ایک درجن سے زائد بلیوں کو دیکھا جاسکتا ہے جو جاپان کے شہر اوساکا میں زلزلے سے قبل خوف سے ادھر ادھر بھاگتی اور اوپر کی جانب چڑھتی نظر آرہی ہیں۔ اس ویڈیو سے بلیوں کا خطرے سے قبل احساس نوٹ کیا جاسکتا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بلیوں کے لیے بنائے گئے ایک مرکز میں دو درجن کے قریب بلیاں موجود ہیں اور وہ کھیل رہی ہیں لیکن اچانک وہ چوکنا

ہوجاتی ہے اور اس کے بعد وہ خوف زدہ اور بے قرار دکھائی دیتی ہیں۔ یہ فوٹیج اوساکا میں لی گئی ہے جہاں گزشتہ ماہ قبل ایک زلزلہ آیا تھا۔ویڈیو میں بائیں جانب بلیوں کے پنجرے ہیں اور پھر کئی بلیوں کو خوف زدہ ہوکر چھلانگ لگاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ زلزلہ 18 جون کی صبح آیا تھا جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر شدت 6.1 تھی ۔ اس سانحے میں چار افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved