کشمیری میاں نواز شریف سے پیار ہی نہیں کرتے ہیں بلکہ ’’عشق ‘‘ کرتے ہیں،راجہ نصیر احمد خان
  12  جولائی  2018     |      کشمیر

کوٹلی ( وقا ئع نگار ) آزادکشمیر کے وزیر بلدیات ،لوکل گورنمنٹ راجہ نصیر احمد خان نے کہا ہے کہ قائد مسلم لیگ نون میاں نواز شریف کے استقبال کے لیے ڈسٹر کٹ کوٹلی سے ایک بہت ہی بڑا جلوس میری قیادت میں لاہور کے لیے روانہ ہو گا مسلم لیگ نون کے قائد میاں نواز شریف کا آج لاہور ائیرپورٹ لاکھوں کشمیری پرجوش استقبال کر کے یہ ثابت کرے گے کہ کشمیری میاں نواز شریف سے پیار ہی نہیں کرتے ہیں بلکہ ’’عشق ‘‘ کرتے ہیں ،یہ میاں نواز شریف ہی تھے جنھوں نے راجہ فاروق حیدر خان کے کہنے پر ہمارا ترقیاتی بجٹ دوگنا کیا ،جس سے پورے آزادکشمیر میں ترقیای منصوبوں کا جال بچھ جائے گا ،تاریخ گواہ ہے کہ مسلہ کشمیر سمیت جب بھی کشمیریوں پر مصیبت آئی تو یہ میاں برادرآن نے کبھعی بھی اپنی حمایت سے نہیں ہٹے ،آج ہماری قیادت پر برا وقت ہے اور اسی لیے تمام کشمیریوں کا یہ فرض بنتا ہے کہ ہم انکی حمایت کرے ،آج زندہ دلان لاہور کو پتا چلنا چائیے کہ کشمیریوں میں کتنی طاقت اور ہمت ہے دنیا کی کوئی بھی طاقت ہمیں آج ائیرپورٹ جانے سے نہیں روک سکے گی اگر کسی نے بھی قافلہ روکنے کی کوشش کی تو تمام حالات کا زمہ دار وہ خود ہو گا ،میں خود قافلے کی قیادت کرو گا اور ڈنکے کی چوٹ پر لاہور پہنچ کر دکھاؤ نگا میرا قافلہ غازیوں کا قافلہ ہے ،اس وقت پوری نون لیگ کو اتفاق کا مظاہرہ کرنا ہو گا سفر مشکل ہے

مگر قائد کا حکم ہے اور اس پر مکمل طور پر عمل درآمد ہو گا میں اس سلسہ میں وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان بھی رابطے میں ہیں میرا قافلہ سب سے پہلے لاہور پہنچے گا میں اپنے تمام کارکنوں کو یہ پیغام دیتا ہوں کہ ہر طرف ایک ہی آواز ’’چلو چلو لاہور چلو ‘‘ کی ہو نی چائیے اور آپ میڈیا والے دیکھے گے کہ ہم انشااللہ میاں نواز شریف کا تاریخی استقبال کرکے ایک نئی تاریخ رقم کرے گے


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved