ہجیرہ،بھارتی افواج نے لائن آف کنٹرول پر درندگی کی انتہا کر دی
  12  جولائی  2018     |      کشمیر

ہجیرہ(نمائندہ اوصاف )بھارتی افواج نے لائن آف کنٹرول پر درندگی کی انتہا کر دی ۔بھارت کا مکروہ چہرہ سامنے آ گیا ۔لائن آ ف کنٹرول بٹل پونچھ کے شہری کو پہلے ایل ۔او ۔سی پرشہید کر کے سر تن سے جدا کر دیا ۔عوامی حلقوں میں بھارتی درندگی کے خلاف شدید احتجاج ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لائن ااف کنٹرول بٹل پونچھ سیکٹر کے رہائشی محمد ارشاد ولد محمد اسلم جس کا گھر کنٹرول لائن کے بلکل قریب تھا ساتھ ہی جنگل میں لکڑیاں کاٹنے کے لئے گیا ،بھارتی فوج نے گھات لگا کر پہلے اس پر فائرنگ کی ۔نوجوان کو شہید کرنے کے بعد اس کی لاش کو اُٹھا کر لے گئے اور اس کا سر تن سے جدا کر دیا

۔مقامی جب مذکورہ شخص کی تلاش شروع کی تو جنگل سے بغیر سر کے لاش پڑی ملی ۔شہید کو مقامی قبرستان میں سپرد خان کر دیا گیا ۔سیاسی و سماجی حلقوں نے بھارتی افاج کی درندگی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایل او سی پر بھارتی افواج کی اس طرح کی کاروائیاں عوام کے حوصلے پست نہیں کر سکتی حکیومت پاکستان اور عالمی امن کے دعویدار بھارتی درندگی کا نوٹس لیں


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved