ہجیرہ،مسلم لیگ ن ہجیرہ کابڑا احتجاجی مظاہرہ
  12  جولائی  2018     |      کشمیر

ہجیرہ(نمائندہ اوصاف )مسلم لیگ ن ہجیرہ کابڑا احتجاجی مظاہرہ ،سینکڑوں کارکنان کی مظاہرے میں شرکت ،نواز شریف کے حق میں فلک شگاف نعرے ،ریلی کا انعقاد سیراڑی چوک میں جلسہ عام ۔پاکستان مسلم لیگ نے بنایا اس کا دفاع بھی مسلم لیگ ن کرے گی ۔محسن پاکستان میاں نواز شریف کو سی پیک منصوبے، ملک کو ایٹمی قوت بنانے اور ترقی کی طرف ڈالنے کی سزا دی جا رہی ہے ۔پاکستان کسی ادارے نے نہیں بنایا بلکہ سیاست دانوں نے بنایا قوم نے اپنا فیصلہ سنا دیا ۔نواز شریف کی خاطر اپنی جانو ں کی قربانیاں دیں گئے ۔جیل بھرو تحریک چلانا پڑی تو چلائیں گئے ۔ملک کو یہودی ایجنڈے پر نہیں چلنے دیں گئے ۔مقررین کا جلسہ عام سے خطاب ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مسلم لیگ ن حلقہ نمبر2کے زیر اہتمام نواز شریف کے حق میں ایک احتجاجی مظاہرہ ہوا ۔مظاہرین نے سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاجی مظاہرہ کیا جو سیراڑی چوک میں جلسہ عام کی شکل اختیار کر گیا ۔جلسہ عام سے مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدرسردار ارزش خان ،سابق اُمیدوار اسمبلی ضیاء سردار ایڈووکیٹ ،ایڈمنسٹریٹر پونچھ سردار حفیظ خان ،چئیرمین زکواۃ ضلع پونچھ شکیل اعوان ایڈووکیٹ ،ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی سردار ظہیر احمد ،مسلم لیگ ن حلقہ 2کے صدر سردار علی حسین ،قاری محمد حنیف ،سردار نعیم ضیاء ،سردار محمد صدیق خان آف تراڑکھل ،سردار قدیر خان ،راجہ راحیل احمد ،محمد فاضلین خان ،خورشید ضیاء ،پاپو ایوب خان اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ااج پوری قوم استحکام پاکستان کے لئے کھڑی ہو چکی ہے ۔نواز شریف کو سی پیک منصوبے کی تکمیل ملک کو ایٹمی قوت بنانے اور پاکستان کو اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی سزا دی جا رہی ہے ۔مقررین نے کہا کہ اس سے بڑی شرمندگی اور بد قسمتی کیا ہو گی کہ ملک کے وفاداروں کو کبھی سزا اور کبھی جلا وطن کیا جاتا ہے اور کبھی تختہ دار پر لٹکا دیا جاتا ہے اور 9سال تک ایک جرنیل مارشل لاء لگا کر رقص کرتا ہے ،ہندوستان سے تعلقات بناتا ہے ۔ملک کے معصوم لوگوں کو امریکہ کے حوالے کرتا ہے اس کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء سردار ارزش خان نے خطاب کرتے ہعئے کہا کہ آج پوری قوم استحکام پاکستان کے لئے کھڑی ہو چکی ہے ۔نواز شریف نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ملک کو کو ایٹمی قوت بنایا دہشت گردی کا خاتمہ کیا ،آج انہیں ملک سے

وفاداری کی سزا دی جا رہی ہے نواز شریف کی خطر کارکنان اپنے خون کا آخری قطرہ تک بہانے کے لئے تیار ہیں ۔نواز شریف کے ساتھ کیا جانیوالہ سلوک کشمیریوں اور پاکستانی عوام کے منہ پر تمانچہ ہے جس کو غازیوں ،شہیدوں کی وارث اولاد کبھی برداشت نہیں کر سکتی ۔پاکستان میں نادیدہ قوتیں اور سازشی عناصر پاکستان کے مقدر کے ساتھ کھیلنا چاہتے ہیں ۔پارلیمان مضبوط ہونا وقت کی ضرورت ہے ۔نواز شریف کی جدوجہد کے ساتھ کرکارکنان مسلم لیگ ن چٹان کی طرح کھڑے ہیں ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved