بھمبر، تحصیل فوجداری عدالت نے مشہور مقدمہ سرکار بنام طارق حسین میں 3 افراد کو جیل دے دی
  12  جولائی  2018     |      کشمیر

بھمبر ( بیو رورپورٹ) تحصیل فوجداری عدالت نے مشہور مقدمہ سرکار بنام طارق حسین میں 3 افراد کو جیل دے دی ایک بری مجرموں کو فوری گرفتار کر کے بن خرماں جیل میرپور بھیج دیا تفصیلات کے مطابق بھمبر کے نواحی گاؤں رنڈیام میں نومبر 2015 میں اراضی کے تنازعہ پر دو حقیقی بھائیوں کی اولاد کے درمیان جھگڑا ہواتھا جس میں نذیر ولد رمضان نامی شخص شدید مضروب ہو گیا تھا تحصیل فوجداری عدالت جو تحصیل قاضی امانت حسین باگڑی اور سینئر سول جج گل شیر پر مشتمل تھی نے جرم ثابت ہونے پر

ملزم طارق حسین اور ملزم افتخار کو ایک ایک سال قید اور 95 ، 95 ہزار روپے جرمانہ جبکہ ملزم وحید کو 6 ماہ قید اور 50 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی ملزمان کو پولیس نے احاطہ عدالت سے ہی گرفتار کر کے بن خرماں جیل میرپور بھیج دیا مذکورہ مقدمے میں استغا ثہ کی پیروی خواجہ عامر رسول بٹ نے کی فیصلہ کے بعد بڑی تعداد میں لوگوں نے خواجہ عامر رسول بٹ کو مبارکباد دی اور کہا کہ فیصلہ سے انصاف کا بول بالا ہوا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved