چوہدری فقیر محمد سینکڑوں سوگواران کی موجودگی میں سپردِ خاک
  9  اگست‬‮  2018     |      کشمیر

حویلی کہوٹہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ریٹائرڈ صوبیدار چوہدری فقیر محمد جنہیں اچانک دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپردِ خاک کر دیا گیا مرحوم کی نمازِ جنازہ علامہ مولانا محمد عالم رضوی نے پڑھائی جبکہ نمازِ جنازہ میں تاجر برادری سمیت بڑی تعداد میں دینی ، سماجی و سیاسی شخصیات اور ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ شدید بارش کے باوجود ہزاروں کی تعداد میں نماز جنازہ میں افراد کی شرکت نے یہ ثابت کر دیا کہ مرحوم چوہدری فقیر محمد حقیقی معنوں میں ایک خوش اخلاق انسان تھے اور لوگوں سے حسنِ اخلاق سے پیش آتے تھے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ مرحوم انتہائی خوش اخلاق ، خوش نفیس اور حسنِ اخلاق کے پیکر تھے۔ دریں اثنا انجمن تاجران کہوٹہ کا ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت صدرانجمن تاجران چوہدری محمد جمیل منعقد ہوا جس میں محمد خالد نیازی ، سجاد راٹھور ،

حاجی شیخ محمود اقبال ، حافظ مشتاق الرسول، سید رفیق بخاری، سید ماجد گیلانی، حاجی شیخ منظور ، الطاف قریشی ، توفیق زرگر، ارشد بٹ،انیس نیازی، راشد نیازی، بابر کھوکھر، خواجہ ناصر ،خواجہ علی محمد تاجر، یونس بانڈے، صوبیدار (ر)سید الطاف حسین بخاری، مظہر زمان ، امجد بانڈے، افتخار بٹ، اسجد چوہدری، غلام نبی بٹ،حسن دین ممبر ، چوہدری میشر ، رمضان صدیقی نے شرکت کی اور مرحوم کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved