آزادکشمیر میں بھی جلد تبد یلی آ ئیگی ، سہیل خان
  9  اگست‬‮  2018     |      کشمیر

مظفرآباد(نمائندہ خصوصی)پی ٹی آئی ضلع مظفرآباد کے متحرک رہنما سہیل خان مغل نے کہا ہے کہ پاکستان کے بعد آزادکشمیر میں بھی تبدیلی آئے گی ۔جس طرح پاکستانی عوام نے عمران خان پر اعتماد کرتے ہوئے انہیں کامیاب بنایا اسی طرح آزادکشمیر میں بیرسٹر سلطان کی قیادت میں پی ٹی آئی نہ صرف انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی بلکہ دو تہائی اکثریت سے حکومت بنائے گی ۔امبور کے مقام پر کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پی ٹی آئی کی کامیابی ،آزادکشمیر کی مختلف سیاسی پارٹیوں کے چند اہم رہنمائوں سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد پی ٹی آئی میں شمولیت کیلئے تیار ہے ۔پارٹی صدر کی آمد سمیت پارٹی کی فتح پر جشن ۔ریلیوں اور تقریبات کا انعقاد جاری ۔پی ٹی آئی کی عام انتخابات میں فتح کے بعد آزادکشمیر کی مختلف سیاسی پارٹیوں کے

چند اہم رہنمائوں سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد پی ٹی آئی میں شامل ہونے کیلئے تیاریاں کرنے لگے ۔چند سابق وزراء حکومت و ممبران اسمبلی سمیت مختلف سیاسی پارٹیوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت کیلئے رابطے تیز کر رکھے ہیں ۔پی ٹی آئی کی پاکستان کے انتخابات میں کامیابی کے بعد آزادکشمیر میں بھی پی ٹی آئی کے کارکنان متحرک ہو گئے ۔جلد آزادکشمیر کی اہم شخصیات پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرینگی ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved