محکمہ برقیات کی غفلت ، بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے کاروبار ٹھپ ،شہری پریشان
  9  اگست‬‮  2018     |      کشمیر

مظفرآباد(سٹی رپورٹر)محکمہ برقیات اور واپڈا کی بے حسی شدید گرمی اور حبس میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے کاروبار زندگی معطل کر کے رکھ دیا ۔محکمہ برقیات کے ذمہ داران خاموش تماشائی بن گئے ۔دارالحکومت مظفرآباد اور گردونواح میں بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل لوڈ شیڈنگ معمول کا حصہ بنی ہوئی ہے بجلی بندش کے باعث دارالحکومت کے عوام شدید گرمی اور حبس میں شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں

جبکہ الیکٹرانکس اشیاء کا استعمال بھی ناممکن ہو کر رہ گیا ہے ۔واپڈا والے لوڈ شیڈنگ کی ذمہ داری برقیات پر اور محکمہ برقیات واپڈا پر ذمہ داری ڈال کر عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں ۔گزشتہ روز تانگہ سٹینڈ کی بجلی بند رہی جس کی وجہ سے اخبارات کے دفاتر میں بھی امور ٹھپ ہو کر رہ گئے جبکہ بجلی بندش کے حوالہ سے ایکسیئن برقیات سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تو ایکسیئن برقیات مظفرآباد نے موبائل فون بند کر دئیے ۔دارالحکومت مظفرآباد کے عوامی ،سیاسی ،سماجی حلقوں نے وزیر اعظم آزادکشمیر ،وزیر برقیات ،چیف سیکرٹری آزادکشمیر سے نوٹس لینے کا پرزور مطالبہ کیا ہے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved