ایشیا کپ کے سلسلے میں پاکستان اور بھارت کا 19ستمبرکو میچ پاکستانی کرکٹرز اس روز بالکل ہشا ش بشاش ہوں گے
  10  اگست‬‮  2018     |     دنیا

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)ایشیا کپ میں بھارتی کرکٹ بورڈ پاکستان سے ہار سے خوفزدہ، بھارتی کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی نے ایشیا کپ کے شیڈول پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے شیڈول پر دوبارہ نظر ثانی کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے ایک اہم اجلاس میں ایشیا کپ کے شیڈول کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ بھارتی بورڈ کا کہنا کہ

ٹوربنامنٹ میں پاکستان اور بھارت کا مقابلہ انیس ستمبر کو دبئی میں شیڈول ہے۔میچ سے قبل پاکستانی ٹیم کو دو دن کے آرام کا موقع مل جائے گا۔ لیکن بھارتی کرکٹ ٹیم کو مسلسل دو روز میچز کھیلنا پڑیں گے۔ بھارتی بورڈ کا مطالبہ تھا کہ اسے بھی میچ سے قبل آرام کا موقع دیا جانا چاہیئے تاکہ وہ بھی میچ میں تازہ دم ہو کر حصہ لے سکیں۔واضح رہے کہ ایشیا کپ کا آغاز آئندہ ماہ کی پندرہ تاریخ سے دبئی میں ہو رہا ہے۔ جس میں پاکستان، بنگلہ دیش، سری لنکا، افغانستان، بھارت کی ٹیموں کے علاوہ ایک کوالیفائیر کی ٹیم شریک ہوگی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved