سینکڑوں عازمین حج لٹ گئے برباد ہو گئے کروڑوں روپے کی رقم لے کر کون فرار ہو گیا ، شرمناک رپورٹ
  10  اگست‬‮  2018     |     دنیا

بنگلور(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی شہر بنگلورو میں 100سے زائد عازمین حج کے ساتھ دھوکہ دہی کا انکشاف ہوا ہے، حریم ٹورس نامی ایجنسی کا مالک صبغت اللہ شریف عازمین حج کی رقم اور پاسپورٹ کے ساتھ فرارہے،حریم ٹورز نے فی عازم ڈھائی سے 3 لاکھ روپئے اینٹھ لئے ۔بھارتی میڈیہا کا کہنا ہے کہ عازمین حج کے ساتھ دھوکہ دہی اوران کی امیدوں پرپانی پھیرنے کا واقعہ بنگلورو میں پیش آیاہے۔ حریم ٹورس نامی ایجنسی پر 100 سے زائد عازمین حج کو دھوکہ دینے کا الزام عائد کیا جارہا ہے۔

بنگلوروکی تِلک نگر پولیس اس پورے معاملے کی جانچ کررہی ہے۔بتایاجاتا ہے کہ یکم اگست سے حریم ٹورز کا دفتر بندہے اور اس کا مالک صبغت اللہ شریف عازمین حج کی رقم اور پاسپورٹ کے ساتھ فرارہے ۔حریم ٹورز نے فی عازم ڈھائی سے 3 لاکھ روپئے اینٹھ لئے ۔ گزشتہ کئی سالوں سے صبغت اللہ شریف اوراس کا بیٹا حج اور عمرہ کی خدمات فراہم کررہے ہیں۔ گزشتہ ایک ہفتہ سے عازمین حج پریشان ہیں اوران کے حج پرجانے کی امیدیں اب تقریبا دم توڑچکی ہیں۔ عازمین حج کے مطابق بھروسہ مند ٹور آپریٹر سمجھ کر بکنگ کی گئی تھی، لیکن عین وقت پر اس نے دھوکہ دیدیا ۔ پولیس انصاف کا یقین دلا رہی ہے لیکن مرکزی اور ریاستی حج کمیٹیاں خاموش ہیں ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
100%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

دنیا

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved