تازہ ترین  
پیر‬‮   17   دسمبر‬‮   2018

امریکی صدر کی صاحبزادی نے کس نوجوان سے شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا؟ پاکستانیوں کو جان کر حیرت کا جھٹکا ضرور لگے گا


واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ذرائع ابلاغ میں ان دنوں عالمی اور امریکی سیاست کے ساتھ ساتھ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے خاندان میں ایک نئے فرد کے اضافے کی خبریں بھی کافی گرم ہیں۔ اطلاعات کے مطابق امریکی صدرکی دوسری صاحب زادی ٹیفانی کی ایک لبنانی اور افریقی نڑاد نوجوان سے ہوئی ہے اور وہ دونوں دوستی کو شادی میں بدلنے کا بھی ارادہ رکھتے ہیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق لبنانی نژاد نوجوان کے ساتھ دوستی کرنے والی امریکی صدر کی بیٹی

ٹیفانی امریکی ٹی وی سٹار اور اداکارہ مارلا مابلز سے ہیں۔ انہیں کچھ عرصہ قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے طلاق دے دی تھی۔ جب کہ نوجوان کا تعارف مائیکل بولص کے نام سے کی گئی ہے۔ دونوں کی ملاقات گذشتہ جون میں یونان میں تعطیلات کے دوران ہوئی۔ ان تعطیلات میں امریکی پاپ موسیقارہ لینڈ لوھان سمیت کئی دوسرے اہم افراد بھی موجود تھے جس کے بعد دونوں نے اب اپنی دوستی کو شادی میں بدلنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں




     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved