تازہ ترین  
اتوار‬‮   20   جنوری‬‮   2019

ہندوستانی ڈپٹی آرمی چیف دیوراج انبونے پاکستان کو ایسی دھمکی دے دی کہ سن کر بھارتی شہری بھی اپنی ہی فوج پر ہنسنا شروع کر دیں گے


نئی دہلی (ویب ڈ یسک)بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت کے بعد بھارتی فوج کے ڈپٹی آرمی چیف نے بھی پاکستان پر بے بنیاد الزام تراشی کا روایتی حربہ استعمال کرتے ہوئے گیدڑ بھبکی ماری ہے اور کہا ہے کہ اگر پاکستان کی طرف سے دہشت گردانہ سرگرمیوں کو بند نہیں کیا گیا تو ہندوستانی فوج دوبارہ سرجیکل سٹرائیک کرسکتی ہے، اگرضرورت پڑی توفوج ایک اورسرجیکل سٹرائیک کرنے سے نہیں ہچکچائے گی۔واضح رہے کہ مودی سرکار اور بھارتی فوج کی جانب سے دو سال قبل بھی پاکستان کے خلاف سرجیکل سٹرائیک کا دعوی کیا گیاتھا لیکن اس جھوٹ کا بھانڈا

فوری ہی پھوٹ گیا تھا ،انڈین اپوزیشن ، سابقہ فوجی جرنیلوں اور آزاد تجزیہ کاروں نے اس جھوٹے دعویٰ کو اپنی فوج کی جانب سے ’’فرضی کل سٹرائیک‘‘ سے تعبیر کرتے ہوئے تمسخر اڑایا گیا تھا ۔بھارتی نجی ٹی وی کے مطابق انڈین ملٹری اکیڈمی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہندوستانی فوج کے ڈپٹی آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل دیوراج انبو کا کہنا تھا کہ ہماری فوج سرحد پردہشت گردانہ ٹھکانوں پرسرجیکل سٹرائیک کرکے اپنی طاقت کا احساس پہلے ہی کراچکی ہے اوراگر ہمیں چیلنج دیا تو ہم دوبارہ ایسا کرنے سے نہیں ہچکچائیں گے۔فوجی اہلکاروں میں خواتین کو لڑاکوکرداردینے کے سوال پرڈپٹی آرمی چیف نے کہا اس متعلق مختلف پہلووں پرغوروخوض کیا جارہا ہے کیونکہ پاکستان اورچین سے متصل سرحدوں پرحالات ملک کے باقی حصوں سے کافی الگ ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کئی بار بھارتی فوجی سربراہ جنرل بپن راوت اور مودی حکومت کے کئی اہم وزراء بھی پاکستان کو سرجیکل سٹرائیک کی دھمکیاں دیتے رہے ہیں جبکہ ہندوستان کی طرف سے سرجیکل سٹرائیک کا کوئی ایک ثبوت بھی میڈیا میں پیش نہیں کیا جا سکا ۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں




     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved