تازہ ترین  
پیر‬‮   21   جنوری‬‮   2019

دبئی میں سڑک پر چلتے بھارتی شخص کو حسینہ نے مساج کی پیشکش کر کے اپنے فلیٹ پر لے گئی اور وہا ں پہنچ کر اس شخص کیسا تھ ایسا کام شروع کر دیا کہ ۔۔۔۔


دبئی (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں سڑک پر کھڑی ایک غیرملکی حسینہ نے مساج کی پیشکش کرکے اپنے فلیٹ پر لے جا کر بھارتی شہری کو لوٹ لیا جس کا مقدمہ شروع ہوگیا۔عدالت کو بتایاگیاکہ 28سالہ بھارتی شہری اپنے دفتر کا سامنا خریدنے جارہاتھااور اس کے پاس ایک لاکھ دس ہزار درہم موجود تھے جب اسے ایک آزربائیجان کی شہری خاتون نے روکا اور 50درہم میں مساج کی پیشکش کردی جو بعدازاں بھارتی نے قبول کرلی۔ رقم طے ہونے کے بعد خاتون اس شخص کو قریب موجود اپنے فلیٹ لے گئی جبکہ رقم بھی اس شخص نے اپنے کندھے پر اٹھارکھی

تھی۔اپنے فلیٹ پر پہنچتے ہی خاتون نے اپنے ساتھی کیساتھ مل کر اس کی دھلائی شروع کردی اورسرپر لوہے کا راڈ لگنے سے موصوف نیم بے ہوش ہو کر گرگیا تو خاتون نے اسے کمرے میں بند کیا اور موقع سے ساتھی سمیت رفوچکر ہوگئی لیکن جب پولیس موقع پر پہنچی تو انہیں یہ شخص بے ہوش ملا۔پولیس نے بتایاکہ فلیٹ غیراخلاقی سرگرمیوں کیلئے استعمال ہوتارہا اور پولیس کو شبہ ہے کہ ملزمان مین راستے کی بجائے کسی اور راستے سے فرار ہوئے کیونکہ جانے کی ویڈیو موجود نہیں۔ عدالت نے اس مقدمے کی کارروائی 20 دسمبر تک ملتوی کردی۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں




     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved